میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بھارتی جنگی جنون نے فلسطینیوں کو نگلنا شروع کردیا

بھارتی جنگی جنون نے فلسطینیوں کو نگلنا شروع کردیا

ویب ڈیسک
بدھ, ۷ اگست ۲۰۲۴

شیئر کریں

 

امن کے علمبردار کے لبادے میں مودی کے بھارت نے ہمیشہ جنگ اور انتہاپسندی کو فروغ دیا ہے،میڈیارپورٹس کے مطابق بھارت کے جنگی جنون نیاب خطے سے باہرمعصوم فلسطینیوں کو نگلنا شروع کر دیا، غزہ میں جاری فلسطینیوں کی نسل کشی کے تانے بانے بھارت سے ملنے لگے۔ مشہوربھارتی مصنفہ اروندھتی رائے نے انکشاف کیاکہ بھارت اسرائیل کوہتھیار سپلائی کررہا ہے جو کہ غزہ میں جاری فلسطینیوں کی نسل کشی میں استعمال ہو رہے ہیں۔اس سلسلے میں اروندھتی رائے نے انڈین پریس کلب سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارت غزہ میں ہونے والی نسل کشی میں براہ راست ملوث ہے اوراسرائیل کو ہتھیا ربرآمد کررہا ہے۔ ہندوستانیوں کوکم از کم یہ ظاہرکرنا چاہیے کہ ہم غزہ میں نسل کشی کی حمایت نہیں کرتے اورہم اپنی حکومت کی اس حمایت کو تسلیم نہیں کرتے،ہم چاہتے ہیں کہ ان ہتھیاروں کی برآمدات فوری طور پربند ہو جائیں۔غزہ میں صرف ہزاروں خواتین اوربچوں کاقتل ہی نہیں بلکہ ہسپتالوں،یونیورسٹیوں اور بڑے پیمانے پر عوامی مراکز کی تباہی جاری ہے۔ہرجگہ،یہاں تک کہ امریکہ میں بھی لوگ اسرائیل کیخلاف کھڑے ہیں لیکن یہ بہت شرم کی بات ہے کہ ہم کھڑے نہیں ہو رہیاور خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ ہمیں فلسطین کے حق میں کھڑا ہونا چاہیے،ہم بھارت کی اسرائیل کے ساتھ کسی بھی قسم کے ہتھیاروں کی برآمد کی حمایت نہیں کریں گے۔آخر کب تک انتہا پسند مودی کے زیر حکومت بھارت عالمی شرپسند عناصر کی پشت پناہی کرتا رہے گا؟


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں