میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ہمیشہ کھل کر بولتا ہوں کہ عدالت نے بھٹو کا قتل کیا ،خورشید شاہ

ہمیشہ کھل کر بولتا ہوں کہ عدالت نے بھٹو کا قتل کیا ،خورشید شاہ

ویب ڈیسک
پیر, ۷ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

وفاقی وزیر آبی وسائل اور پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ نے ملک کے حالات کا 80 فیصد ذمہ دار عدلیہ کو قرار دے دیا ہے کہتے ہیں کہ ہمیشہ کھل کر بولتا ہوں کہ عدالت نے بھٹو کا قتل کیا اور نواز شریف کو غلط سزا دی ایوب خان کے دور سے عدلیہ بٹی ہوئی ہے اور ان حالات کی 80 فیصد ذمہ دار ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے آئی بی اے یونیورسٹی سکھر میں نوجوانوں میں وزیر اعظم لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا وفاقی وزیر آبی وسائل سید خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ رانا ثنائ￿ اللہ مجھ سے زیادہ بہتر جانتے ہونگے کہ کون نگران وزیر اعظم آرہا ہے کیونکہ وہ وزیر اعظم کے کچن کیبنٹ کے ممبر ہیں اور ان کو زیادہ پتہ ہوگا لیکن جو وہ دو نام لے رہے ہیں وہ ہماری لسٹ میں نہیں تھے اگر بعد میں ذہن تبدیل ہوئے ہوں تو کہہ نہیں سکتے البتہ ہم نے ایاز صادق اور خواجہ آصف کے ذرہعے 5 نام وزیر اعظم کو بھجوائے تھے وہ میڈیا پر نہیں آئے میں وہ نام بتا نہیں سکتا وقت پر سامنے آجائیںگے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں