میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی، اسسٹنٹ پروفیسر  نے ایک وقت میں دو یونیورسٹیوں سے ڈگریاں حاصل کر لیں

داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی، اسسٹنٹ پروفیسر نے ایک وقت میں دو یونیورسٹیوں سے ڈگریاں حاصل کر لیں

ویب ڈیسک
پیر, ۷ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

(رپورٹ: مسرور کھوڑو) داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی کراچی کے اسسٹنٹ پروفیسرکا کمال، ایک ہی مدت کے دوران دو یونیورسٹیوں سے الگ الگ ڈگریاں حاصل کرلیں، شعبہ الیکٹرانک کے اسسٹنٹ پروفیسرسہیل رانانے2008میں مہران یونیورسٹی سے بی ای اور2009میں ہمدرد یونیورسٹی کراچی سے بی ایس کی ڈگریاں حاصل کی، محکمہ یونیورسٹیزوبورڈز حکام نے کارروائی کرنے کے بجائے مجرمانہ خاموشی اختیار کی ہے۔روزنامہ جرأت کی رپورٹ کے مطابق داؤد یونیورسٹی انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کراچی میں شعبہ الیکٹرانک کے گریڈ19کے اسسٹنٹ پروفیسر سہیل رانا کے ایک ہی مدت میں دو یونیورسٹیز سے الگ الگ ڈگریاں حاصل کرنا بے نقاب ہوا ہے،سہیل رانا نے 2008 میں مہران یونیورسٹی انجنیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشوروسے ببیچلر آف انجنیئرنگ کی ہے، جبکہ 2009میں ہمدرد یونیورسٹی کراچی سے ماسٹر آف سائنس کی ڈگری حاصل کی ہے، ایک ہی مدت میں جامشورو اور کراچی کی یونیورسٹیز سے ڈگریاں حاصل کرنا ناممکن ہے، دوہری ڈگری رکھنے والا اسسٹنٹ پروفیسر سہیل رانا داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی کی سینڈیکیٹ کمیٹی کا رکن بھی ہے،جبکہ اثر و رسوخ رکھنے والا اسسٹنٹ پروفیسررکن سینڈیکیٹ سہیل رانا نوکری سے بھی اکثر غیرحاضر ہے،ایسے ملازم کے گریڈ19میں اسسٹنٹ پروفیسر رکن سینڈیکیٹ براجمان ہونے کے باوجود وزیر یونیورسٹیز اینڈ بورڈز اسماعیل راہو، سیکریٹری مرید راہموں اور دیگر متعلقہ حکام نے کسی قسم کی کارروائی کرنے کے بجائے مجرمانہ خاموشی اختیار کی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں