میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد میں فائلیں گم کرکے بھتہ لیا جانے لگا

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد میں فائلیں گم کرکے بھتہ لیا جانے لگا

ویب ڈیسک
پیر, ۷ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

حیدرآباد (رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد میں فائلیں گم کرکے بھتہ لینے کا انکشاف، مختلف بلڈرز اور شہریوں کی فائلیں گم کرکے بھاری رقم بٹوری جاتی ہے، بلڈرز کا عدالت میں جانے کا اعلان، ذرائع، فائلیں گم ہونے کے خوف سے لوگ پیسے دینے پر مجبور، ڈپٹی ڈائریکٹر عدنان شاہ بخاری اور عرس ڈاوچ کی سرپرستی میں منظم مافیا اتھارٹی پر قابض، اکثر افسران عدنان شاہ بخاری کی رویے سے نالان، تفصیلات کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد میں فائلیں گم کرکے بھتہ لینے کا انکشاف ہوا ہے، ذرائع کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ اکائونٹس کے عھدے پر سالوں سے براجمان سید عدنان شاہ کی سرپرستی میں منظم مافیا منظوری کیلئے آئے ہوئے ہوئی فائلیں گم کر دیتی ہے جو کہ بھاری رقم کے عیوض ظاھر کی جاتیں ہیں، ذرائع کے مطابق بار بار فائلیں گم ہونے کے باعث تعمیراتی منصوبے سے وابستہ لوگ اور گھروں کے نقشے منظور کروانے والے عام شہری بھاری رقم دینے پر مجبور ہو جاتے ہیں، ذرائع کے مطابق فائلوں سمیت مختلف مدوں میں رقم بٹوری جاتی ہے، ذرائع کے مطابق عدنان شاہ بخاری اتھارٹی کے طاقتور افسر سمجھے جاتے ہیں اور اکثر افسران اس کے رویے سے نالان ہیں عدنان شاہ بخاری نسلہ ٹاور کیس میں گرفتار سابقہ ڈی جی ایس بی سی اے منظور قادر کاکا کے قریبی سمجھتے جاتے ہیں اور ذرائع کے مطابق کاکا سسٹم نے اسے اتھارٹی میں لگوایا، عدنان شاہ بخاری ڈپٹی ڈائریکٹرز کو احکامات بھی دیتے ہیں، عدنان شاہ بخاری کے ساتھ 10 سال سے ڈپٹی ڈائریکٹر قاسم آباد کے عہدے پر براجمان عرس ڈاوچ بھی فائلیں گم کرنے، فائلیں روکنے اور نوٹسز نکال کر لوگوں سے بھاری رقم وصول کرنے والے سسٹم کا حصہ ہیں، حیرت انگیز طور دونوں افسران کے خلاف اعلیٰ افسران کارروائی گریزاں ہیں، دوسری جانب حیدرآباد کے مختلف بلڈرز نے بھتہ خوری کے نئے طریقے کے خلاف عدالت میں جانے کا اعلان کردیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں