پاکستان کا سیاسی نقشہ گوگل، یاہو سمیت تمام سرچ انجنز کو بھجوانے کا فیصلہ
شیئر کریں
پاکستان نے سیاسی نقشہ گوگل،یاہو سمیت تمام سرچ انجنز کو بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان نے نئے سیاسی نقشے کو اقوام متحدہ اور او آئی سی سمیت تمام دوسرے عالمی فورمز پر بھوانے کا فیصلہ کیا ہے۔اس کے علاوہ سیاسی نقشہ گوگل اور یاہو سمیت تمام سرچ انجنز کو بھی بھجوایا جائے گا۔سفارتی ذرائع کے مطابق سیاسی نقشے میں عالمی قوانین اور دو طرفہ معاہدوں کی روشنی میں بیرونی حدبندی واضح کی گئی ہے اور بھارتی دعوؤوں کی نفی کی گئی ہے۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کا سیاسی نقشہ جاری کیا تھا۔ پاکستان نے ملک کا نیا سیاسی نقشہ جاری کردیا،بھارتی غیر قانونی مقبوضہ کشمیرکو پاکستان کا حصہ ظاہر کردیا گیا۔وفاقی کابینہ نے پاکستان کے نئے نقشے کی منظوری دے دی، نیا نقشہ اقوام متحدہ میں پیش کیا جائے گا۔سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر و قائد مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان کا نیا سیاسی نقشہ جموں وکشمیر کے عوام کے جذبات کا ترجمان اور آئینہ دار ہے،5 اگست کا دن ہندوستان کے ماتھے اور دامن پر سیاہ ترین داغ کی حیثیت رکھتا ہے۔5 اگست کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ 5اگست کشمیر کی تاریخ میں ہندوستان کا ظلم نو اور یوم استحصال کے طور پر جانا جائیگا۔سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ 5اگست کے روز کامل یکجہتی کے اہتمام پر کشمیری عوام اہل پاکستان ، افواج پاکستان اور حکومت پاکستان کے شکر گزار ہیں،کشمیر عوام نے قیام پاکستان سے بھی پہلے اپنی سیاسی تقدیر کو پاکستان کے ساتھ وابستہ کردیا تھا،مسلم کانفرنس کی قرار داد الحاق پاکستان درحقیقت کشمیری عوام کا پاکستان کے حق میں ریفرنڈم ہے،نئے سیاسی نقشے کا اجراء ایک مضبوط اور جاندار قومی کشمیر پالیسی کی بنیاد ثابت ہوگا۔