کراچی میں مخدوش عمارتوں کو خالی کرانے کا فیصلہ
شیئر کریں
کمشنر کراچی نے زیر تعمیر غیرقانونی تعمیرات منہدم اور مخدوش عمارتوں کو خالی کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کمشنر کراچی افتخار شالوانی کی زیر صدار ت اجلاس ہوا جس میں ڈی جی ایس بی سی اے، آباد کے نمائندے اور ڈپٹی کمشنرز نے شرکت کی۔اجلاس میں کڈنی ہل ،رائل پارک سمیت شہر غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کا جائزہ لیا گیا۔کمشنر کراچی کو غیرقانونی عمارتوں اور تعمیرات سے متعلق بریفنگ دی گئیاس موقع پر کمشنر کراچی کا کہنا تھا کہ مخدوش عمارتوں کو فوری خالی کرایا جائے، سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد کے لیے ترجیحی اقدامات کی ضرورت ہے۔افتخار شلوانی کا کہنا تھا کہ ایک ہفتے میں کارروائی کی رپورٹ پیش کی جائے، شہر میں تمام زیر تعمیر غیر قانونی تعمیرات کو فوری منہدم کیا جائے گا۔خیال رہے کہ کراچی میں اب تک مخدوش عمارتوں کے زمین بوس ہونے کے کئی واقعات رونما ہوچکے ہیں لیکن سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی تاحال مخدوش عمارتیں خالی کرانے میں ناکام رہی ہے۔