کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کی قراردادمنظور
شیئر کریں
پارلیمنٹ میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے پیش کی گئی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیرصدارت ہونے والے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کی قرارداد پیش کی جسے متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ بھارت ایل اوسی پرشہری آبادی کومسلسل نشانہ بنارہاہے، بھارتی اقدامات جنوبی ایشیاکے امن واستحکام کیلئے خطرہ بن چکے ہیں۔قرارداد کے مطابق بی جے پی حکومت زہریلے ہندوتوا نظریے پر کار بند ہے، جموں وکشمیرعالمی سطح پرتسلیم شدہ متنازع علاقہ ہے، بھارت غیرقانونی مقبوضہ کشمیرکی قانونی حیثیت تبدیل نہیں کرسکتا۔متن میں کہا گیا ہے کہ پاکستان مقبوضہ کشمیرکے عوام کیساتھ اظہاریکجہتی کرتاہے غاصب بھارت مقبوضہ کشمیرمیں ماورائے عدالت قتل بندکرے بھارت غیرقانونی مقبوضہ جموں وکشمیرمیں عالمی مبصرین کورسائی دے کشمیری عوام کیخلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں فوری روکی جائیں بھارت فوری 9 لاکھ سے زائد فوج مقبوضہ کشمیر سے نکالے۔