میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ملیحہ لودھی کی صدر سلامتی کونسل سے ملاقات ، کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا

ملیحہ لودھی کی صدر سلامتی کونسل سے ملاقات ، کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا

ویب ڈیسک
بدھ, ۷ اگست ۲۰۱۹

شیئر کریں

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل کی صدرکو کشمیر معاملے پر بھارتی اقدام سے علاقائی امن و سلامتی کو لاحق خطرات اور بھارت کی جانب سے سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی سے آگاہ کیا۔ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل کی صدرجوانا رونیکا سے ملاقات کی جس کے دوران انہوں نے سلامتی کونسل کی صد کو بھارتی اقدامات کے باعث خطے کی امن و سلامتی کو لاحق خطرات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے غیرقانونی اقدام نے خطے کا امن خطرے میں ڈال دیا، سلامتی کونسل خطے کے امن کو درپیش خطرات سے نمٹنے کے لیے اقدامات کرے ، بھارت سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزیوں کامرتکب ہوا، کشمیرپربھارت کاقبضہ ختم کرانا سلامتی کونسل کی ذمہ داری ہے ، اقوام متحدہ نے کشمیری عوام کیحق خود ارادیت کوتسلیم کررکھاہے ۔ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے جوانا رونیکا کو بھارتی اقدامات کے باعث خطے کے امن پر پڑنے والے خطرناک اثرات پرپاکستانی موقف سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت طاقت کے زور پراوریکطرفہ قانون سازی سے زمینی حقائق تبدیل نہیں کرسکتا، بھارتی اقدامات سلامتی کونسل کی قراردادوں اورعالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں، قراردادوں پرعملدرآمد کرانا سلامتی کونسل اورعالمی برادری کی ذمہ داری ہے ، پاکستان کشمیرکی سیاسی اورسفارتی حمایت ہمیشہ جاری رکھے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں