میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مقبوضہ کشمیر کی صورتحال، وزیراعظم نے ردِ عمل ترتیب دینے کے لیے7 رکنی کمیٹی بنادی

مقبوضہ کشمیر کی صورتحال، وزیراعظم نے ردِ عمل ترتیب دینے کے لیے7 رکنی کمیٹی بنادی

ویب ڈیسک
بدھ, ۷ اگست ۲۰۱۹

شیئر کریں

وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر سے متعلق حالیہ صورتحال پر ردعمل ترتیب دینے کیلئے 7 رکنی کمیٹی بنادی۔ مجوزہ ردعمل سیاسی، سفارتی، قانونی اقدامات پر مبنی ہوگا۔رپورٹ کے مطابق حکومت کی طرف سے کمیٹی کی تشکیل کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے ۔ کمیٹی کے ارکان میں وزیرخارجہ، اٹارنی جنرل آف پاکستان، سیکرٹری خارجہ، ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی، ڈی جی ملٹری آپریشنز، ڈی جی انٹرسروسز (آئی ایس پی آر)اور وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی احمر بلال صوفی شامل ہیں۔ کمیٹی آج سے اپنا کام شروع کردے گی،خیال رہے کہ مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت ختم کرنے کے بھارتی اقدام کو پاکستان نے مسترد کردیا ہے ، اس صورتحال میں پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بھی جاری ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں