میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ممکنہ بارشوں کے پیش نظر ہسپتالوں میں جمعہ سے پیر تک ایمرجنسی نافذ

ممکنہ بارشوں کے پیش نظر ہسپتالوں میں جمعہ سے پیر تک ایمرجنسی نافذ

ویب ڈیسک
بدھ, ۷ اگست ۲۰۱۹

شیئر کریں

شہرقائد میں ممکنہ طوفانی بارشوں کے خدشہ کے پیش نظر محکمہ صحت نے ہسپتالوں میں جمعہ سے پیر تک ایمرجنسی نافذ کر دی ۔ محکمہ صحت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کراچی میں ممکنہ طوفانی بارشوں کے پیش نظر ہسپتا لوں میں جمعہ تا پیر ایمرجنسی نافذ کردی گئی اور عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں ۔محکمہ صحت نے ضلعی سطح پر کنٹرول روم بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے ہسپتالوں کو زیادہ سے زیادہ ادویات رکھنے کی ہدایت کی ہے ۔واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے 10 اور 11 اگست کو کراچی میں تیز بارش کی پیش گوئی کی ہے ،ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کے مطابق 9 اگست کی شام سے سندھ میں بارشوں کا امکان ہے جب کہ کراچی میں 10 اور 11 اگست کو تیز بارش ہوسکتی ہے ۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ خلیج بنگال کے شمال میں ہوا کا کم دبائو بن گیا جو مغرب کی جانب جاسکتا ہے اور 8 اگست تک ہوا کا کم دبائو بھارتی راجستھان میں پہنچ سکتا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں