میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کیا بھارت پر حملہ کردوں، اپوزیشن لیڈر نے طویل تقریر میں کوئی ٹھوس تجویز پیش نہیں کی،عمران خان

کیا بھارت پر حملہ کردوں، اپوزیشن لیڈر نے طویل تقریر میں کوئی ٹھوس تجویز پیش نہیں کی،عمران خان

ویب ڈیسک
بدھ, ۷ اگست ۲۰۱۹

شیئر کریں

وزیراعظم عمران خان نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں بھارت کو ممکنہ جواب دینے کیلئے تجاویز طلب کرلیں، اپوزیشن لیڈر کی حکومت پر تنقید کا جواب دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ کیا بھارت پر حملہ کردوں، اپوزیشن لیڈر نے طویل تقریر میں کوئی ٹھوس تجویز پیش نہیں کی، کیا ان کے پانچ سالوں میں کشمیریوں پر تشدد نہیںہوتا رہا، کیا مسلم لیگ ن حکومت اسے رکوانے میں کامیاب رہی تھی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی تقریر کے بعد جوابی تقریر میں کیا۔ وزیراعظم نے شہباز شریف سے کہاکہ وہ ان کا پورا نام عمران احمد خان نیازی لیا کریں، یاد رہے کہ شہباز شریف نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے صرف عمران نیازی کہا تھا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ اگرچہ اپوزیشن لیڈر کی تقریر اچھی تھی مگر انہوں نے کوئی بھی تجویز پیش نہیں کی۔ بار بار کہتے رہے کہ حکومت نے یہ نہیں کیا ، وہ نہیں کیا، اپوزیشن لیڈر بتائے کہ کیا بھارت پر حملہ کردوں۔ وزیراعظم کے جوابی خطاب کے جواب میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہاکہ میری پوری تقریر دیکھ لیں میں نے کہیںنہیں کہا کہ بھارت پر حملہ کردیں۔ میں نے کہاکہ ملک و قوم کے عزت و وقار کے مطابق اقدامات اٹھائے جائیں۔ شہباز شریف کے اس جواب کے بعد وزیراعظم عمران خان ایوان سے اٹھ کر چلے گئے اس دوران اسپیکر نے فلور پیپلزپارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو کو دیدیا وزیراعظم نے ان کی تقریر نہیں سنی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں