میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عدالتی فیصلے کو جھٹلانے کی مذمت، شریف خاندان اداروں کو تباہ کرنا چاہتا ہے، عمران خان

عدالتی فیصلے کو جھٹلانے کی مذمت، شریف خاندان اداروں کو تباہ کرنا چاہتا ہے، عمران خان

ویب ڈیسک
پیر, ۷ اگست ۲۰۱۷

شیئر کریں

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے نوازشریف کے کارواں کی شکل میں لاہور جانے کو سپریم کورٹ کو کمزور کرنے کی منصوبہ بندی قرار دیا ہے۔ایک بیان میں چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ جی ٹی روڈ پر نواز شریف کے کارواں کا دوسرا بڑا مقصد نیب کو دبائو میں لانا ہے، نیب سپریم کورٹ کے حکم پر شریفوں کے خلاف کارروائی کرنے جارہا ہے، عمران خان کا کہنا تھا کہ نوازشریف سنگین مقدمات سے بچنے کے لیے نیب اوراحتساب عدالت پر دبائوبڑھانا چاہتے ہیں، نواز شریف جمہوری نظام کی تباہی کے لیے حکومتی وسائل استعمال کررہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف فساد برپا کرنے کا شریفوں کا خواب کبھی پورا نہیں ہونے دے گی۔نوازشریف نااہلی کے بعد جمہوری نظام تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں،نوازشریف کرپشن بے نقاب ہونے پرہی قیادت کا اخلاقی جواز کھو چکے تھے۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ پاناما کیس میں سپریم کورٹ کے 5 ججوں نے تحقیقات کے بعد متفقہ فیصلہ دیا، تاہم سپریم کورٹ کو چیلنج کر کے نوازشریف عدالتی نظام کو تباہ کر رہے ہیں۔نوازشریف کی جانب سے جی ٹی روڈ پر جلوس کے ہمراہ لاہور جانے کے اعلان پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کا منصوبہ سپریم کورٹ کے فیصلے کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے، پاناما کیس میں سپریم کورٹ کے 5 ججوں نے تحقیقات کے بعد متفقہ فیصلہ دیا۔عمران خان نے کہا کہ سپریم کورٹ کو چیلنج کر کے نوازشریف عدالتی نظام کو تباہ کر رہے ہیں، نوازشریف اپنی نااہلی کے بعد پورا جمہوری نظام تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں، جبکہ نوازشریف کرپشن بے نقاب ہونے پرہی قیادت کا اخلاقی جواز کھو چکے تھے۔ انہوں نے کہا کہ عدالتی فیصلہ جھٹلانا ناقابل مذمت ہے، جبکہ شریف خاندان اداروں کو تباہ کرنا چاہتے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں