میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سانحہ 9مئی کیسز میں عمران خان، اسد عمر، شاہ محمود کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

سانحہ 9مئی کیسز میں عمران خان، اسد عمر، شاہ محمود کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

جرات ڈیسک
جمعه, ۷ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

انسداد دہشت گری عدالت نے 9 مئی واقعات کے کیسز میں چیرمین تحریک انصاف، اسد عمر اور شاہ محمود قریشی کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔ انسداد دہشتگری عدالت میں جناح ہاؤس حملہ کیس سمیت دیگر مقدمات میں چیئرمین تحریک انصاف کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ جج نے چیئرمین تحریک انصاف کے شامل تفتیش نہ ہونے پر اظہار برہمی کرتے پوچھا کہ آپ نے ابھی تک تفتیش کیوں جوائن نہیں کی۔ چیرمین تحریک انصاف روسٹرم پر آ گئے اور جواب دیا کہ میں روز عدالتوں میں پیش ہوتا ہوں اس لیے شامل تفتیش نہیں ہو سکا ، میں ابھی شامل تفتیش ہونے کے لیے تیار ہوں، یہ زمان پارک آجائیں میں تفتیش جوائن کر لوں گا۔ سرکاری وکیل نے کہا کہ شام چار بجے چیرمین تحریک انصاف شامل تفتیش ہوں۔ چیرمین تحریک انصاف نے کہا کہ4 بجے میں مصروف ہوں آج آئی ایم ایف کا وفد مجھ سے ملنے آ رہا ہے۔عدالت نے ہدایت کی کہ بہتر یہی ہے آپ پولیس ہیڈ آفس جائیں اور تفتیش جوائن کریں۔ 14جولائی کو آپ پانچوں مقدمات میں شامل تفتیش ہوں۔ عدالت نے چیئرمین تحریک انصاف کی عبوری ضمانتوں میں 21 جولائی تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔ انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں عسکری ٹاؤر جلاؤ گھیراؤ سمیت تین مقدمات میں عبوری ضمانتوں کی درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے ملزمان اسد عمر اور شاہ محمود قریشی کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے دونوں کی عبوری ضمانتوں میں 21 جولائی تک توسیع کر دی۔ شاہ محمود قریشی نے تین مقدمات میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے پر عبوری ضمانتیں بھی دائر کر دیں۔ واضح رہے کہ تھانہ گلبرگ پولیس سمیت دیگر پولیس اسٹیشنز میں مقدمات درج کر رکھے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں