میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
قرآن پاک کی بے حرمتی، چیئرمین سینیٹ کے عالمی پارلیمانی صدور کو خطوط

قرآن پاک کی بے حرمتی، چیئرمین سینیٹ کے عالمی پارلیمانی صدور کو خطوط

ویب ڈیسک
جمعه, ۷ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے پر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بین الپارلیمانوں اور بین الپارلیمانی یونین کے صدور کو خطوط ارسال کر دیئے۔چیئرمین سینیٹ نے خطوط میں سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے حالیہ واقعہ پر تشویش کا اظہار کیا اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ اور مذہبی جذبات کو مجروح ہونے سے روکنے کیلئے اجتماعی کوششوں پر زور دیا، چیئرمین سینیٹ نے بین الپارلیمانی یونین کے اجلاس میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعہ کو ہنگامی ایجنڈا آئٹم کے طور پر شامل کرنے کا مطالبہ کیا۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے اپنے خطوط میں لکھا کہ عالمی امن، رواداری اور بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے وسیع تر عالمی تعاون کی ضرورت ہے، اسلام رواداری، امن، خوشحالی اور انسانیت سے محبت جیسی اقدار کو فروغ دیتا ہے، اس طرح کے واقعات دنیا بھر کے مسلمانوں کیلئے ناقابل برداشت تکلیف کا باعث ہیں، پارلیمنٹیرینز اور عالمی رہنماؤں کو اسلام کے بارے میں غلط فہمیوں کو دور کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں