میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بجلی کی آنکھ مچولی سے شہریوں کو مالی نقصان

بجلی کی آنکھ مچولی سے شہریوں کو مالی نقصان

ویب ڈیسک
منگل, ۷ جولائی ۲۰۲۰

شیئر کریں

کراچی کے شہریوں کا کہنا ہے کہ شہر بھر میں 12سے 14گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے، اکثر علاقوں میں بجلی کی آنکھ مچولی اور ہائی وولٹیج سے شہریوں کو مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔علاقہ مکینوں نے شکایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ لیاقت آباد سی ون ایریا میں صبح 9 بجے سے بجلی کی فراہمی بند ہے، گزشتہ رات بھی 11بجے بجلی بند کردی گئی تھی اور صبح 6 بجے بحال ہوئی ہے۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ علاقے میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ تین گھنٹے ہے، انہوں نے بتایا کہ کمپلین سینٹر پر ان کی شکایت بھی درج نہیں کی جارہی۔اس کے علاوہ کورنگی ناصر کالونی میں ہر ڈیڑھ گھنٹے بعد بجلی بندکردی جاتی ہے جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔دوسری جانب شہریوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کی لوڈ شیڈنگ سے ہمارا مالی نقصان ہونے لگا ہے، لانڈھی مانسہرہ کالونی میں گزشتہ رات سے بجلی کی آنکھ مچولی جاری ہے۔لانڈھی مانسہرہ کالونی میں ہائی وولٹیج نے میڈیکل اسٹور خاکستر کردیا، اسٹور میں موجود بھاری مالیت کی ادویات جل کر راکھ ہوگئیں جبکہ گھروں کی قیمتی اشیا کو بھی نقصان پہنچا ہے۔اس حوالے سے ترجمان کیالیکٹرک کا کہنا ہے کہ چوری، نقصانات والے علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کی شکایات زیادہ ملتی ہیں، ان علاقوں میں نیشنل پاور پالیسی کے تحت لوڈشیڈنگ کی جاتی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں