سندھ بلڈنگ، سسٹم افسران کے چہیتے طارق عزیز کی نگرانی میں ناجائز تعمیرات
ویب ڈیسک
جمعه, ۷ جون ۲۰۲۴
شیئر کریں
ضلع شرقی کے رہائشی پلاٹوں پر کمرشل تعمیرات دھڑلے سے جاری ہے ،سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں سسٹم افسران کی مخصوص ضرورتوں اور خواہشوں کو ’’دن رات‘‘ پورا کرنے والے بدنام زمانہ بیٹر طارق عزیز کی نگرانی میں متعدد غیر قانونی تعمیرات کروائی جارہی ہیں ،جن میں گرومندر میرٹھ کباب والی گلی کے پلاٹ نمبر 368 ، 376 پر ہونے والی غیر قانونی کمرشل تعمیرات بھی شامل ہے ، اس ضمن میں بیٹر طارق عزیز کا دعویٰ سامنے آیا ہے ، جس میں ان کا الزام ہے کہ سندھ بلڈنگ کے ڈائریکٹر آصف رضوی کے ذریعے ڈائریکٹر جنرل عبدالرشید سولنگی کو خطیر رقم پہنچا دی گئی ہے ،لہٰذا اب غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کسی قسم کی قانونی کارروائی نہیں ہوگی ، یہی وجہ ہے کہ تاحال خلاف ضابطہ تعمیرہونے والی کمرشل عمارت کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی ۔