میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایک کروڑ60 لاکھ متاثرین کیلئے گھرتعمیرکر رہے ہیں، مرادعلی شاہ

ایک کروڑ60 لاکھ متاثرین کیلئے گھرتعمیرکر رہے ہیں، مرادعلی شاہ

ویب ڈیسک
جمعه, ۷ جون ۲۰۲۴

شیئر کریں

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کیلئے 8 بینک اکاؤنٹس کھل چکے ہیں، ایک کروڑ60 لاکھ سے زائد متاثرین کیلئے گھرتعمیرکررہے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ سیلاب کی وجہ سے لوگوں نے 3 فٹ اوپرگھر بنائے ، سندھ کے دیہی علاقوں میں ماہانہ آمدن 10ہزارروپے ہے ، 31فیصد ایسے لوگ ہیں جنکی آمدن 10 ہزار سے کم ہے ، صرف 6 فیصد لوگوں کی آمدن 20 ہزارسے اوپرہے ۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ 2022 کا سیلاب تاریخ کا سب سے بڑاسیلاب تھا، 2022 کے سیلاب میں سندھ کا بہت نقصان ہوا، گھربنانے کیلئے پیسے نہیں تھے لیکن ارادہ تھا، جنیوا کانفرنس میں اپنا پروجیکٹ پیش کیا اورانہوں نے مدد کی، جنیوا کانفرنس میں سب سے زیادہ پیسہ اس ہاؤسنگ پراجیکٹ کوملا۔مراد علی شاہ نے کہا کہ سیلاب متاثرین کیلئے 21لاکھ گھربنانے جا رہے ہیں، سوا لاکھ کے قریب گھروں کی تعمیرمکمل اور8 لاکھ زیرتعمیرہیں، صوبے کے عوام کوسہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات کررہے ہیں، بلاول بھٹونے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیاتھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں