میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شنگھائی الیکٹرک ،کے الیکٹرک کی خریداری سے پیچھے ہٹ گیا

شنگھائی الیکٹرک ،کے الیکٹرک کی خریداری سے پیچھے ہٹ گیا

ویب ڈیسک
جمعه, ۷ جون ۲۰۲۴

شیئر کریں

شنگھائی الیکٹرک کے الیکٹرک کی خریداری سے پیچھے ہٹ گیا، کراچی کے شہری پر امید تھے کہ کمپنی کے آنے سے بجلی کا نظام بہترہونے کے ساتھ لوڈ شیڈنگ سے نجات مل جائے گی۔تفصیلات کے مطابق عارف حبیب گروپ کے چیئرمین عارف حبیب نے انکشاف کیا ہے کہ کے الیکٹرک اور شنگھائی الیکٹرک کے درمیان خریداری کی ڈیل ختم ہوگئی اور چینی کمپنی نے خریدنے کی پیشکش واپس لے لی ہے ۔عارف حبیب نے کہا کہ کمپنی کی جانب سے کے الیکٹرک کو خریدنے کا معاہدہ مکمل نہیں ہوسکا ، کمپنی نے اس بارا ظہار دلچسپی کا لیٹر اسٹاک ایکسچینج کو نہیں بھیجا اور اس مرتبہ خط کی تجدید کیلئے کوئی رابطہ نہیں کیا۔ انھوں نے کہا کہ کراچی کے شہری پر امید تھے کہ چینی الیکٹرک کمپنی کے آنے سے بجلی کا نظام بہترہونے کے ساتھ لوڈ شیڈنگ سے نجات مل جائے گی۔عارف حبیب نے کہا کہ شنگھائی پاؤر کئی سال سے کے الیکٹرک خریدنے کی کوششوں میں تھی، شنگھائی اور کے الیکٹرک کے 66.40فیصد حصص انتظامی کنٹرول خریدنے کی خواہش رکھتا تھا۔چینی کمپنی نے سال 2016 میں پہلی بار کے الیکٹرک کے حصص خریدنے کی کوشش کی تھی۔واضح رہے پاکستان کی تاریخ میں کسی کمپنی کی دوسری کمپنی کو خریدنے کی سب سے طویل عرصے رہنے والی پیشکش اب ختم ہوگئی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں