میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آڈیو لیکس معاملہ سپریم کورٹ نے بینچ پر اعتراض سے متعلق سماعت مکمل کرلی

آڈیو لیکس معاملہ سپریم کورٹ نے بینچ پر اعتراض سے متعلق سماعت مکمل کرلی

ویب ڈیسک
بدھ, ۷ جون ۲۰۲۳

شیئر کریں

سپریم کورٹ آف پاکستان نے آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں کمیشن کی تشکیل کے خلاف مختلف درخواستوں پر سماعت کے دوران بینچ پر اعتراض سے متعلق سماعت مکمل کر لی جبکہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دئیے ہیں کہ کیا خوبصورت طریقہ ہے اور عدلیہ کے ساتھ کیا انصاف کیا ہے، پہلے ان آڈیوز پر ججز کی تضحیک کی پھر کہا اب ان آڈیوز کے سچے ہونے کی تحقیق کروا لیتے ہیں۔منگل کو چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 5 رکنی بینچ آڈیو لیکس کمیشن کی تشکیل کو چیلنج کرنے والی چار درخواستوں پر سماعت کی جس میں جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب اختر، جسٹس سید حسن اظہر رضوی اور جسٹس شاہد وحید شامل ہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی، صدر سپریم کورٹ بار عابد زبیری سیکرٹری مقتدر شبیر اور ایڈوکیٹ حنیف راہی نے کمیشن کی تشکیل کے خلاف درخواستیں دائر کر رکھی ہیں جبکہ حنیف راہی نے کمیشن کے خلاف توہین عدالت کی درخواست بھی دائر کر رکھی ہے۔وفاقی حکومت نے بینچ میں چیف جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر کی شمولیت پر اعتراض اٹھا رکھا ہے۔ سماعت شروع ہونے کے بعد چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیے کہ ججز کسی صورت پارٹی نہیں بن سکتے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں