میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایک ماہ قید تنہائی میں رہ کر سوچنے کا موقع ملا،انصاف کا جھندا میرے ہاتھ میں ہے، شاہ محمود قریشی

ایک ماہ قید تنہائی میں رہ کر سوچنے کا موقع ملا،انصاف کا جھندا میرے ہاتھ میں ہے، شاہ محمود قریشی

ویب ڈیسک
بدھ, ۷ جون ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد کہا ہے کہ کارکنان کو کہنا چاہتا ہوں کہ انصاف کا جھندا آج بھی میرے ہاتھ میں ہے۔منگل کو جیل سے رہائی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تحریک انصاف کے کارکنان کو کہنا چاہتا ہوں کہ انصاف کا جھندا آج بھی میرے ہاتھ میں ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میں (آج) بدھ کو عمران خان سے ملاقات کروں گا، جب قید تنہائی میں ہوتے ہیں تو چیزوں پر سوچنے کا موقع ملتا ہے، ایک ماہ قید تہنائی میں رہ کر سوچنے کا موقع ملا۔انہوں نے کہا کہ میں عمران خان سے ملاقات میں کچھ چیزیں سامنے رکھوں گا، قیدِ تنہائی میں ہمت سے وقت گزارنے کا حوصلہ ملا۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ایک جیل میں قیدی عوام کو کیسے اکسا سکتا ہے، ہم نے تھری ایم پی او کو چیلنج کیا، میں عدلیہ کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے ایم پی او کالعدم قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ جب 9 مئی کو عمران خان کی گرفتاری کا سنا تو کراچی سے اسلام آباد روانہ ہوا اور اس وقت میری اہلیہ ہسپتال میں داخل تھیں، اہل خانہ نے حوصلہ دیا کہ ہماری وجہ سے کسی دباؤ میں نہ آنا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں