حکمران اتحاد اور اپوزیشن میں بیک ڈور رابطوں کا انکشاف
شیئر کریں
حکمراں اتحاد اور اپوزیشن میں پس پردہ رابطوں کا انکشاف ہوا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق حکمران اتحاد اور اپوزیشن میں پس پردہ رابطوں کا انکشاف ہوا ہے جس کے بعد حکمراں اتحاد نے پی ٹی آئی اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظور نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اسی فیصلے کے تحت فلور پر کھڑے ہوکر استعفے دینے والوں کے بھی استعفے قبول نہیں ہونگے، جن میں پی ٹی آئی کے جنرل سیکریٹری شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری اور شیریں مزاری شامل ہیں جنہوں نے اسمبلی کے فلور پر رکنیت چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔ذرائع کے مطابق اگر ان تین رہنماؤں کے استعفے قبول ہوئے تو پھر تحریک انصاف کے بقیہ اراکین کی ایوان میں واپسی کو نقصان پہنچے گا۔نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب میں بھی (ق) لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے فارمولا بنایا ہے جس کے مطابق پرویز الٰہی اور مونس الٰہی بیانات کی حد تک پنجاب حکومت پر تنقید کرتے رہیں گے، تاہم اسے حد سے آگے بڑھ کر پرویز الٰہی پنجاب حکومت کوغیر مستحکم نہیں کرینگے جب کہ چوہدری پرویز الٰہی بطور اسپیکر پنجاب اسمبلی ہی برقرار رہیں گے۔