میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ میں آندھی ،طوفانی ہوائوں ،بارش سے تباہی، 6افرادجاں بحق

سندھ میں آندھی ،طوفانی ہوائوں ،بارش سے تباہی، 6افرادجاں بحق

ویب ڈیسک
پیر, ۷ جون ۲۰۲۱

شیئر کریں

نوشہروفیروز سمیت وسطی سندھ میں 50کلومیٹرفی گھنٹہ کی طوفانی ہوائوں اور موسلادھار بارشوں نے تباہی مچادی،درجنوں مکانات کی دیواریں گرنے سے چھ ا فراد ہلاک،10سے زائد زخمی،درجنوں بجلی کے کھمبے گر گئے،درخت جڑوں سے اکھڑ گئے،بڑی تعداد میں سولر پلیٹیں طوفان کی نظر ہوگئی،دیواریں گرنے سے متعدد کاریں تباہ،بجلی اور مواصلات کا نظام درہم، برہم،بجلی کا دس گھنٹہ طویل بریک ڈائون، موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب،گرمی کا زور ٹوٹ گیا، لوگوں کو مشکلات کا سامنا،پڈعیدن میں 25 ملی میٹر بارش ریکارڈ، موسمیات۔ آم اور لیموں کے باغات کو نقصان پہنچا۔تفصیلات کے مطابق نوشہرو فیروز سمیت وسطی سندھ میں خطرناک طوفان نے تباہی مچادی دی، 50 کلومیٹر فی گھنٹہ طوفانی ہواں سے پڈعیدن کے نواحی گاں دھنی بخش چنا میں مدرسہ دارالعلوم علی مرتضی کی اچانک دیوار گرنے سے 13سالہ طالب علم شمیم ولد حامد علی چنا موقع پر ہی جابحق ہو گیا جبکہ دیوار تلے دب کر 12سالہ غلام مصطفی چنا،محمد فاروق چنا، محمد عمر چنا،سمیت چھ بچے شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طبی امداد کے لئے پڈعیدن اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ ایک طالب علم کو تشویشناک حالت میں نوابشاھ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، نواحی گاں بخشل رند میں گھر کی دیوار گرنے سے 20سالہ نوجوان وزیر علی رند دیوار تلے دب کر جابحق ہوگیا، جبکہ خاتون شدید زخمی ہوگئی ،نواحی گاں علی نواز ڈاہری میں گھر کی دیوار گرنے سے 30سالہ نوجوان عبدالحفیظ ڈاہری جابحق ہو گیا، نواحی گاں محمد ہاشم پھل میں روڈ کنارے 60سالہ زخمی شخص کی لاش دیکھ کر اہلے علاقہ نے پولیس کو اطلاع دی پولیس نے پہنچ کر لاش کو اسپتال منتقل کیا،طوفانی ہواں کے ساتھ موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے کچے مکانات کو نقصان پہنچا، موسلادھار بارش کے بعد سیوریج کی ناقص انتظامات کے باعث گلی محلوں اور بازار میں پانی جمع ہوگیا اور روڈ راستے تالاب کا منظر پیش کر نے لگے، طوفانی ہواں کے باعث نوشہرو فیروز سیبکو سب ڈویژن کے مختلف فیڈروں اکری ،پکا چانگ،کرونڈی،سٹی فیڈر،دریاخان مری فیڈر،بگڑھ فیڈر میں درجنوں بجلی کے کھمبے گر گئے، جس کے باعث نوشہرو فیروز سیبکو سب ڈویژن گریڈ کے چھ فیڈر ٹرپ کرگئے دس گھنٹہ طویل بریک ڈان سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ طوفانی ہواں کے باعث مواصلات کا نظام بھی درہم برہم ہو کر رہ گیا لوگوں اپنے پیاروں سے رابطہ منقتہ ہوگیا،جبکہ درجنوں درخت جڑوں سے اکھڑ جانے سے روڈ رستے پر ٹریفک کی امدورفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ شدید طوفانی ہواں سے گھروں کی چھتوں پر رکھی سولر پلیٹیں طوفان کی نظر ہو گئی جبکہ گلی محلوں میں گھڑی متعدد کاریں دیواریں گرنے سے تباہ ہوگئی ہیں، جبکہ طوفانی ہواں کے باعث آم اور لیموں کے باغات کو کافی نقصان پہنچا کاشتکاروں نے سر پکڑ لئے، محکمہ موسمیات کے مطابق نوشہرو فیروز سمیت نواحی علاقوں میں طوفانی ہوائیں 50کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلتی رہی اور موسلادھار بارش 25 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی،جبکہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سندھ کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان موجود ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں