میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بحریہ ٹاؤن ،ایکشن کمیٹی کا9جون کو صوبے میں احتجاج ،اسمبلی کے گھیرائوکااعلان

بحریہ ٹاؤن ،ایکشن کمیٹی کا9جون کو صوبے میں احتجاج ،اسمبلی کے گھیرائوکااعلان

ویب ڈیسک
پیر, ۷ جون ۲۰۲۱

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) قوم پرست جماعتوں پر مشتمل سندھ ایکشن کمیٹی کا ہنگامی اجلاس، 9 جون کو پورے سندھ میں احتجاج اور سندھ اسمبلی کے گھیراؤ کا اعلان، ایکشن کمیٹی کا احتجاج پرامن تھا، سازش کے تحت آگ لگائی گئی، سید جلال محمود شاہ، زرداری اور نثار کھوڑو بحریہ کے بروکر ہیں، کارکنان کو آزاد کیا جائے، قادر مگسی، ریاض چانڈیو، سجاد چانڈیو و دیگر کی پریس کانفرنس، تفصیلات کے مطابق بحریہ ٹاؤن کراچی کے مرکزی داخلے دروازے کے آگے دھرنے کے دوران جلاؤ گھیراؤ کے واقعات کے بعد قوم پرست جماعتوں پر مشتمل سندھ ایکشن کمیٹی کا ہنگامی اجلاس کنوینر سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے چیئرمین سید جلال محمود شاہ کی صدارت میں جامشورو میں ہوا جس میں سندھ ترقی پسند پارٹی، قومی عوامی تحریک، عوامی جمہوری پارٹی، جئے سندھ قومی محاذ ریاض چانڈیو گروپ و دیگر قوم پرست پارٹیاں شریک ہوئیں، اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے سید جلال محمود شاہ نے کہا کہ ان کا بحریہ کے سامنے دھرنا پرامن تھا، سازش کے تحت جلاؤ گھیراؤ کیا گیا، مشتعل افراد کے ساتھ ان کا کوئی تعلق نہیں ہے، سید جلال محمود شاہ نے کہا کہ پرامن کارکنان کی گرفتاریوں پر 9 جون کو سندھ بھر میں احتجاج کیا جائیگا، جبکہ سندھ اسمبلی کا اجلاس شروع ہوتے ہی سندھ اسمبلی کا گھیراؤ کرینگے، ڈاکٹر قادر مگسی نے نثار کھوڑو کی بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کو سندھ کے خلاف سازش کرنے نہیں دینگے، کیس اور گرفتاریاں نئی بات نہیں ہیں، عورتوں اور بچوں کو گرفتار کیا گیا ہے، جو کہ شرمناک ہے، کارکنان کو رہا کیا جائے، پیپلز پارٹی اور بحریہ ٹاؤن نے دھرنے کو ناکام کرنے کی سازش کی، ریاض چانڈیو نے کہا کہ زرداری اور نثار کھوڑو بحریہ ٹاؤن کے بروکر ہیں، پیپلزپارٹی کو سندھ بیچنے نہیں دینگے، بحریہ ٹاؤن کے سامنے لاکھوں لوگوں کا پرامن احتجاج بحریہ ٹاؤن کے خلاف ریفرنڈم ہے، اس موقعے پر ایڈووکیٹ سجاد چانڈیو، نواز شاہ بھاڈائی و دیگر بھی موجود تھے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں