میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وفاق سے بات کرکے لگتاہے بہروں سے بات کررہا ہوں، وزیراعلیٰ سندھ

وفاق سے بات کرکے لگتاہے بہروں سے بات کررہا ہوں، وزیراعلیٰ سندھ

ویب ڈیسک
پیر, ۷ جون ۲۰۲۱

شیئر کریں

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہاکہ گزشتہ 7 سال سے صوبے کو وفاق کی جانب سے کوئی نئی اسکیم نہیں دی گئی اور جب وفاق سے بات کرو تو لگتا ہے بہرے لوگوں سے بات کررہا ہوں۔اتوارکوایکسپو سینٹر ہال نمبر3میں کووڈ ویکسی نیشن سینٹر کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہاکہ ہم بندشیں کھولنے کی طرف جارہے ہیں، ابھی یہ وبا گئی نہیں ہے یہ موجود ہے،احتیاط جاری رکھنی ہے، یہ وبا ہاتھ سے نکلی تو بڑے بڑے ممالک کی حالت آپ نے دیکھی ہے،لہٰذا ایس او پیز کو فالو کریں اور حکومت کی مدد کریں۔وزیراعلی سندھ نے کہاکہ گزشتہ 7 سال میں سندھ کو کوئی اسکیم نہیں دی گئی، اور اس بار بھی بجٹ میں سندھ کو نظر انداز کیا جارہا ہے، ہم نے جب وفاق کو خط لکھا تو لگتا ہے بہرے لوگوں سے بات کررہا ہوں، خط میں لکھا ہے کہ وفاقی حکومت سندھ کے ساتھ تعصب برت رہی ہے، یہاں کے عوام کے ساتھ ناانصافی ہورہی ہے، وفاقی ترقیاتی منصوبوں میں سندھ کو نظر انداز کردیا گیا ہے، پنجاب کے سڑکوں کے منصوبوں کے لیے وفاق نے پیسے دیئے، ہمیں پنجاب اور خیبرپختون خوا بلوچستان میں ترقی پر خوشی ہے، لیکن سندھ کے ساتھ ایسا سلوک کیوں ہے۔مرادعلی شاہ نے کہا کہ پانی کے معاملے کو اسمبلی میں لے کر گیا تھا تمام جماعتیں متفق تھی کہ سندھ سے زیادتی ہورہی ہے، لیکن حکومت کہہ رہی ہے پانی دیا جارہاہے آپ خود چوری کررہے ہیں، وزیراعظم سے کہا ہے یہاں ڈوپلیکیشن کا خطرہ ہے کیونکہ سندھ حکومت کواعتماد میں نہیں کیا جارہا، پرامن احتجاج کرنے والوں کی راہ میں رکاوٹ نہیں بنیں گے۔اس سے قبل وزیر صحت سندھ عذرا پیچوہو نے وزیراعلی سندھ کو بریفنگ دی کہ سندھ میں 380ویکسی نیشن سینٹرز ہیں، ان میں سے 115ویکسی نیشن سینٹرزکراچی میں کام کر رہے ہیں، ایکسپو سینٹر کے ویکسی نیشن سینٹر میں ایک نئے ہال کا اضافہ کیا گیا ہے،ویکسی نیشن سینٹر میں اب دو ہالز میں ویکسین لگیں گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں