میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
امریکی خاتون نے ن لیگی قیادت کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی

امریکی خاتون نے ن لیگی قیادت کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی

ویب ڈیسک
اتوار, ۷ جون ۲۰۲۰

شیئر کریں

پاکستان پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کے خلاف الزامات کی بوچھاڑ کرنے والی امریکی خاتون سنتھیا رچی نے کہا ہے کہ فکر نہ کریں، ن لیگ کو بھی نہیں چھوڑوں گی، اگلی باری ان کی ہے۔ایک بیان میں امریکی خاتون نے اپنے سوشل میڈیا بیان میں کہا کہ میرے پاس اوربھی بہت کچھ ہے تاہم چند دن آرام کی ضرورت ہے، پی پی قیادت اپنے کارکنوں سے کہے کہ وہ مجھے اکیلا چھوڑ دیں۔انھوں نے کہا کہ آئندہ ہفتے کسی بھی تحقیقات کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہوں۔سنتھیا رچی نے کہا کہ انھوں نے جو الزامات لگائے ہیں اس حوالے سے 2011 میں امریکی سفارتخانے کو آگاہ کیا تھا لیکن پاک امریکا پیچیدہ تعلقات کی وجہ سے مجھے مناسب جواب نہیں ملا۔پاکستان میں مقیم امریکی خاتون نے اپنے بیان میں کہا کہ میں نے ایک کمال شخص سے منگنی کی ہے جس سے پاکستان میں ملاقات ہوئی تھی، میرے منگیتر نے بولنے کے لیے میری حوصلہ افزائی کی تاکہ ہمارا رشتہ آگے بڑھ سکے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں