میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
گندم کی ذخیرہ اندوزی'منافع خوری عروج پر پہنچ گئی

گندم کی ذخیرہ اندوزی'منافع خوری عروج پر پہنچ گئی

ویب ڈیسک
اتوار, ۷ جون ۲۰۲۰

شیئر کریں

گندم کی ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری عروج پر پہنچ گئی ہے اوراوپن مارکیٹ میں گندم کی 50 کلوگرام بوری کی ہو ل سیل قیمت 3400سے بڑھ کر4500روپے پر پہنچ گئی۔صوبے میں حکومت کی جانب سے پرائس کنٹرول حکمت عملی ناکام ہونے کی وجہ سے گندم کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کو اپنی تجوری بھرنے کا موقع مل گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق مارکیٹ میں 50کلوگرام گندم پر1100روپے کا اضافہ ہوگیا ہے ۔فلور ملز مالکان نے فائن آٹے کی قیمت مزید بڑھا دی ہے،ڈھائی نمبر آٹا2100روپے سے بڑھ کر2400روپے تک پہنچ گیا ، دوماہ میں ڈھائی نمبر آٹا1100روپے کا ضافہ ہوا ہے۔فلورملوں سے دکاندار کو48روپے میں فائن آٹا دستیاب ہوا تو ریٹیل میں 55روپے فی کلو فروخت ہورہا ہے۔فلوملوں نے50کلوگرام میدہ اور سپر فائن آٹا 2300 بڑھا کر2700روپے پر پہنچا دیا ہے اس طرح ملوں نے ڈھائی نمبر آٹا 42 سے بڑھا کر48روپے تک پہنچا دیا ہے جبکہ ریٹیل مارکیٹ میں ڈھائی نمبر آٹا55روپے فی کلو گرام ہوچکا ہے۔دوسری جانب چکی مالکان نے بھی آٹے کی قیمت بڑھا5روپے بڑھا کر65روپے فی کلو گرام کردی ہے۔اس کے علاوہ ریٹیل مارکیٹ میںمیدہ اور سپر فائن آٹا کی قیمت60 روپے فی کلو گرام تک پہنچانے کی سازش کرلی گئی ہے،مارکیٹ میں فائن آٹا اور میدہ کے فی کلو گرام نرخ6روپے بڑھا دیئے گئے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں