میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حیدرآباد میں کچی شراب نے تباہی مچا دی

حیدرآباد میں کچی شراب نے تباہی مچا دی

ویب ڈیسک
اتوار, ۷ جون ۲۰۲۰

شیئر کریں

حیدرآباد میں کچی شراب زندگیاں چھیننے لگی، کچی شراب پینے کے باعث 16 سالہ دانش مغل جاںبحق، تین ہفتے قبل بھی چار افراد کچی شراب پینے سے جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، ایکسائز پولیس بھاری رشوت کے عوض خاموش، شہر کے مختلف علاقوں میں قائم سیکڑوں شراب کی بھٹیوں سے ماہانہ لاکھوں روپے منتھلی لی جانی لگی۔ تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں کچی شراب نے تباہی مچا دی ہے، گتے بند ہونے اور سستی ہونے کے باعث کچی شراب کی فروخت میں اضافہ ہوچکا ہے، جبکہ نوجوانوں کی بڑی تعداد کچی شراب جیسی لت میں مبتلا ہے، گزشتہ روز کچی شراب پینے سے 16 سالہ لڑکا دانش مغل جاںبحق ہوگیا، جبکہ تین ہفتے قبل بھی پنجاری تھانے کی حدود میں کچی شراب پینے کے باعث دو سگے بھائیوں سمیت چار افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے، روزنامہ جرأت کو ملنے والی معلومات کے مطابق حیدرآباد شہر کے مختلف علاقوں میں سیکڑوں کچی شراب کی بھٹیاں موجود ہیں جن سے ایکسائز پولیس ماہانہ لاکھوں روپے منتھلی وصول کرتی ہے، ایکسائز پولیس کی بھاری رشوت کے عوض خاموشی کے باعث شہر میں کچی شراب نے لوگوں کی جانیں نگلنا شروع کردیں ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں