میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ ہائی کورٹ ، فشرمین کو آپریٹو سوسائٹی کے ایڈ منسٹریٹر معطل

سندھ ہائی کورٹ ، فشرمین کو آپریٹو سوسائٹی کے ایڈ منسٹریٹر معطل

ویب ڈیسک
منگل, ۷ مئی ۲۰۲۴

شیئر کریں

سندھ ہائی کورٹ نے فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی کے ایڈمنسٹریٹر زاہد ابراہیم بھٹی کو معطل کرتے ہوئے 2 ماہ میں چیئرمین اور وائس چیئرمین کا الیکشن کروانے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس صلاح الدین پنہور کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے دو پٹیشن کی سماعت کی۔ عدالت نے رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹیز کو احکامات جاری کیے کہ ایڈمنسٹریٹر فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی زاہد ابراہیم کو عہدے سے فارغ کیا جائے اور دو رکنی کمیٹی تشکیل دینیکی ہدایت کردی ہے۔ رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹیز کی جانب سے قائم ہونے والی دو رکنی کمیٹی کو فشرمین کوآپریٹیو سوسائٹی کا کام جاری رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔ ایڈمنسٹریٹر زاہد ابراہیم بھٹی تعیناتی کے 2 سال مدت پورے ہونے کے باوجود عہدہ نہیں چھوڑ رہے تھے اور قائم کردہ کمیٹی کو چارج ہی نہیں دیا اور سیکشن آفیسر سے اپنے حق میں نوٹیفکیشن جاری کروایا۔ کمیٹی ممبران نے عدالتی احکامات پر عمل نہ کرنے کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی جس پر عدالت نے ایڈمنسٹریٹر زاہد بھٹی کو معطل کر کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کی الیکشن کروانے کا حکم جاری کیا ہے۔ واضح رہے کہ فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی کے 7 ممبران مچھیروں میں سے منتخب کئے جاتے ہیں اور 8 ممبران حکومت کی جانب سے نامزد کئے جاتے ہیں جس کے بعد چیئرمین اور وائس چیئرمین کا انتخاب کیا جاتا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں