میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آرمی چیف سے چینی و افغان وزرائے خارجہ کی ملاقاتیں

آرمی چیف سے چینی و افغان وزرائے خارجہ کی ملاقاتیں

ویب ڈیسک
اتوار, ۷ مئی ۲۰۲۳

شیئر کریں

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے چینی اسٹیٹ کونسلر اور وزیر خارجہ چن کنگ اور افغان قائم مقام وزیر خارجہ امیر متقی کی علیحدہ علیحدہ ملاقات ہوئی جس میں سی پیک، افغانستان کی صورتحال اور خطے میں قیام امن پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی ہاؤس میں چینی وزیر خارجہ سے ملاقات میں علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات کے دوران آرمی چیف نے چین پاکستان اسٹریٹجک تعلقات کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ آرمی چیف نے چین پاکستان اکنامک کوریڈور منصوبے کے لیے بھی مکمل حمایت کا اعادہ کیا، یہ منصوبہ چین کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کا ایک اہم جزو ہے۔آرمی چیف نے علاقائی اور بین الاقوامی معاملات پر پاکستان کے لیے چین کی غیر متزلزل حمایت کو بھی سراہا۔ وزیر خارجہ چن گنگ نے برادر ممالک کے درمیان دیرینہ تزویراتی تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ چینی وزیر خارجہ نے سی پیک پر ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا، چینی وزیر خارجہ نے سی پیک کی بروقت تکمیل کے لیے چین کے عزم کا اعادہ کیا۔چینی وزیر خارجہ نے علاقائی امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے پاکستان کی کوششوں کو بھی سراہا۔ دونوں شخصیات نے خطے میں سیکیورٹی کی ابھرتی ہوئی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں