میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حکومت نے بجلی بم گرادیا، قیمتوں میں فی یونٹ 2روپے86پیسے تک کا اضافہ

حکومت نے بجلی بم گرادیا، قیمتوں میں فی یونٹ 2روپے86پیسے تک کا اضافہ

ویب ڈیسک
هفته, ۷ مئی ۲۰۲۲

شیئر کریں

نیشنل الیکٹرک ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 2روپے 86پیسے کا اضافہ کردیا۔مہنگائی کی ستائی عوام پر نیپرا نے بجلی بم گرا دیا ہے، نیشنل الیکٹرک ریگولیٹری اتھارٹی نے سی پی پی اے -جی کی درخواست پر بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دی۔نیپرا کی جانب سے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 2 روپے 86 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے، اس کا اطلاق صرف مئی کے ماہ کے بلوں پر ہوگا۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سی پی پی اے-جی نے بجلی کی قیمتوں میں 3 روپے 16 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی۔ادھراہل کراچی پر ایک بار پھر بجلی گرادی گئی، کیالیکٹرک کو بجلی 1روپیہ 38پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا پروانہ مل گیا۔نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)نے کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی 1روپیہ 38پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔نیپرا نے کیالیکٹرک کے لیے بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے، جس کے مطابق بجلی فروری کے لیے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق کیالیکٹرک کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی وصولی مئی کے بلوں میں ہوگی، فیول ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں