میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آغا سراج درانی اور دیگر ملزمان پر ترمیمی فرد جرم عائد

آغا سراج درانی اور دیگر ملزمان پر ترمیمی فرد جرم عائد

ویب ڈیسک
جمعه, ۷ مئی ۲۰۲۱

شیئر کریں

احتساب عدالت نے آغا سراج درانی اور دیگر ملزمان پر ترمیمی فرد جرم عائد کردی، ملزمان کے صحت جرم سے انکار کے بعد گواہوں کو بیان قلم بند کرانے کی ہدایت، نیب حکام نے اسپیکر سندھ اسمبلی کی جائیداد منجمد کرنے کی درخواست دائر کردی۔احتساب عدالت میں آمدنی سے زائد اثاثے بنانے کے ریفرنس سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے دوران سماعت نیب نے عدالت کو بتایا کہ غیر قانونی آمدن سے جو جائیداد بنائی گئی ہے اسے غائب ہونے کا خدشہ ہے لہذا ریفرنس میں بتائی گئی تمام جائیداد منجمد کر کے نیب کی تحویل میں دی جائے ، عدالت نے درخواست پر فریقین کے وکلا سے 19 مئی کو دلائہل طلب کر لئے ہیں جبکہ نیب کی درخواست پر عدالت میں ملزمان پر ترمیمی فرد جرم بھی عائد کیا گیا، ملزمان کے وکلا نے لگائے الزامات کو جھوٹا قرار دیا جس کے بعد عدالت نے آئندہ سماعت پر مزید گواہوں کو طلب کرلیا ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں