میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکلوانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع

شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکلوانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع

ویب ڈیسک
جمعه, ۷ مئی ۲۰۲۱

شیئر کریں

مسلم لیگ (ن)کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے علاج کی غرض سے بیرون ملک جانے کے لیے اپنا نام بلیک لسٹ سے نکلوانے کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ۔ عدالت میں دائر درخواست میں شہباز شریف نے وفاقی حکومت، وزارت داخلہ اور ایف آئی اے کو فریق بنایا ہے ۔شہباز شریف نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ لاہور ہائیکورٹ سے آشیانہ اقبال اور رمضان شوگر ملز ریفرنس میں ضمانت ملی۔انہوں نے کہا کہ ضمانت کے بعد بیرون ملک گیا اور پھر وطن واپس بھی آگیا تھا۔شہباز شریف نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب درخواست گزار کا نام بلیک لسٹ میں شامل کیا گیا ہے ۔صدر مسلم لیگ (ن)نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے درخواست گزار کا نام بلیک لسٹ میں شامل کرنا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے ۔بعدازاں لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے شہباز شریف کی درخواست کو سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی آج (7مئی)کو شہباز شریف کی درخواست پر سماعت کریں گے ۔شہباز شریف کے وکیل امجد پرویز ایڈووکیٹ اور اعظم تارڑ صدر مسلم لیگ(ن)کی جانب سے عدالت میں پیش ہوں گے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں