سندھ حکومت کا 8 مئی کی رات 12 بجے سے صوبے بھر میں مکمل لاک ڈاؤن
شیئر کریں
سندھ حکومت نے جمعے اور ہفتے کو کاروباری مراکز اور بازار کھولنے کی اجازت دیتے ہوئے 8 مئی کی رات 12 بجے سے صوبے بھر میں مکمل لاک ڈاؤن کے نفاذ کا اعلان کردیا۔سندھ حکومت کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق صوبے بھر میں ہفتے کو عیدشاپنگ کیلئے کاروباری مراکز کھلے رہیں گے، ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب سے مکمل ڈاؤن شروع ہوگا۔سندھ حکومت کے مطابق ہفتے اور اتوار کی رات سے لوگوں کو گھروں تک محدود رکھنے کے لیے جگہ جگہ ناکے لگائے جائیں گے۔ حکومت کے مطابق سندھ میں آنے والی ٹرینوں کو بھی15 مئی تک بند رکھاجائے گا، وزیراعلیٰ سندھ اس معاملے پر وفاقی وزیراسد عمربات کریں گے۔لاک ڈاؤن کے دوران اشیائے خوردونوش، میڈیکل اسٹورز ، فروٹ اور سبزی کی دکانیں مقررہ اوقات تک کھولنے کی اجازت ہوگی۔ سندھ حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کل سے اتوار تک ریسٹورنٹس کو مغرب تک ٹیک اوے کی اجازت ہوگی جبکہ مغرب کے بعد صرف ہوم ڈلیوری کی جائے گی۔اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ گروسری شاپ شام 6 بجے تک کھلی رہیں گی، عید کے دنوں میں ہاکس بے، سی ویو کو مکمل بند رکھا جائے گا، میڈیکل اسٹورز کو کو بندش سے استثنیٰ ہوگا جبکہ ویکسینیشن سینٹر 24 گھنٹے کام کریں گے۔ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اتوار سے عید کی چھٹیوں تک مزید سختیاں کی جائیں گی اور ایس او پیز پر ہر صورت عمل کرایا جائے گا۔صوبائی وزیراطلاعات ناصر حسین شاہ نے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’کراچی سمیت سندھ بھر میں جمعہ اور ہفتے کو کاروبار کھلا رہیگا، دکاندار ایس او پیز کے ساتھ لین دین کرسکتے ہیں، اتوار سیکاروبار کی بندش اور مکمل لاک ڈاؤن کا نوٹی فیکشن بھی جاری کیا جائے گا‘۔