میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
15 جون کے بعد بورڈ امتحانات شروع کرنے کا اصولی فیصلہ

15 جون کے بعد بورڈ امتحانات شروع کرنے کا اصولی فیصلہ

ویب ڈیسک
جمعه, ۷ مئی ۲۰۲۱

شیئر کریں

وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ15جون کے بعد بورڈ امتحانات شروع کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا ہے، کل وزراء تعلیم کانفرنس کے بعد دسویں اور بارہویں کے امتحانات کی حتمی تاریخوں کا اعلان کیا جائے گا، گیارہویں اور نویں جماعت کے امتحانات بعد میں شروع ہوں گے۔ انہوں نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس کل ہوگی، کانفرنس میں 15جون کے بعد تعلیمی بورڈز کے امتحانات لینے سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے بورڈز امتحانات ترجیحی بنیادوں پر لیے جائیں گے۔تاکہ یونیورسٹیوں میں داخلے سے قبل امتحانی نتائج کو یقینی بنایا جاسکے۔ گیارہویں اور نویں جماعت کے امتحانات بعد میں شروع ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ تعلیمی بورڈز کے زیر تحت بارہویں اور دسویں کے امتحانات 15جون کے بعد شروع کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا ہے، لیکن کانفرنس میں امتحانات کے انعقاد کا فیصلہ کیا جائے گا اور تعلیمی بورڈز کے سربراہان امتحانات کی حتمی تاریخوں کو اعلان کریں گے۔اسی طرح گزشتہ روز بھی وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیرصدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس ہوا جس میں صوبوں کے وزرائے تعلیم نے وڈیولنک کے ذریعے شرکت کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دسویں اور بارہویں کے امتحانات دیگر جماعتوں سے پہلے لیے جائیں گے، صوبے دسویں اور بارہویں کے متحانات کا شیڈول جلد جاری کریں گے۔جبکہ اے لیول کے امتحانات شیڈول کے مطابق لئے جائیں گے، نویں اور گیارہویں کے امتحانات دسویں اور بارہویں کے بعد کورونا کی صورتحال دیکھ کر لیے جائیں گے، امتحان مختصر کرنے اور لازمی کے بجائے صرف اختیاری مضامین کے پیپر لینے کی تجویر پر بھی غور کیا گیا۔ اجلاس میں طے کیا گیا کہ امتحانات کی تاریخوں اور طریقہ کار سے متعلق حتمی فیصلہ عید کے بعد کیا جائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں