میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستانیوں کے خفیہ کھاتوں کی تفصیلات ملنے کا انکشاف

پاکستانیوں کے خفیہ کھاتوں کی تفصیلات ملنے کا انکشاف

ویب ڈیسک
جمعه, ۷ مئی ۲۰۲۱

شیئر کریں

ایف آئی اے، ایف بی آر،اسٹیٹ بینک اور نیب سمیت دیگر تحقیقات کرنے والے اداروں کو کرپشن اور دیگر غیر قانونی ذرائع سے کمائی گئی دولت کو منی لانڈرنگ کے ذریعے بیرون ممالک بھجوائے گئے 7 سے8 ارب ڈالر کے خفیہ اثاثوں اور بینک اکائونٹس کی تفصیلات مل گئی ہیں۔خفیہ اکائونٹس کی معلومات بین الاقوامی آرگنائزیشن اکنامک کارپوریشن ڈویلپمنٹ (OECD ) نے فراہم کی ہیں، تفصیلات ملنے کے بعد ادارے شوگر، ایل این جی، آئل،آ ٹے اور دیگر کرپشن کیسز کی تحقیقات مکمل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔شوگر مافیا کے خلاف تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، بہت سے رازوں سے پردہ اٹھ چکا ہے۔ بین الاقوامی آرگنائزیشن کارپوریشن ڈیولپمنٹ نے حکومت کو50 ہزار سے زائد پاکستانیوں کے چالیس ممالک میں ڈیڑھ لاکھ خفیہ اکا ئونٹس کی معلومات فراہم کر دی ہیں جو بہت اہم ہیں۔ان خفیہ اکائونٹس میں تقریبا سات سے آٹھ ارب ڈالر موجود ہیں جبکہ اڑھائی سے تین ارب ڈالر ز کی د بئی، ملائیشیا ،لندن، اسپین ،امریکہ ،کینیڈا، ناروے اور کوریا میں رہائشی اور کمرشل پراپرٹیاں خریدی گئی ہیں۔ زیادہ تر برطانیہ میں پراپرٹی اور بینک اکائونٹس ہیں۔ایف آئی اے نے انہیں شواہد پر شہباز شریف اور جہانگیر ترین کے شوگر کیس میں تحقیقات کیں اور شواہد ان کے سامنے رکھے ،پہلے تو شہباز شریف نے تسلیم کرنے سے انکار کیا پھر کہا بزنس کے معاملات سلمان شہباز اور ان کی ٹیم دیکھتی ہے، اس لیے ان کو زیادہ معلومات نہیں ۔لندن میں شہباز شریف نے جو فلیٹ خریدے وہ بھی انہی خفیہ اکائونٹس کے ذ ریعے رقم منتقل کر کے خریدے گئے ۔ ان فیلٹس کی ادائیگی کے حوالے سے کو ئی ثبوت شہبازشریف ایف آئی اے کو فراہم نہ کر سکے ۔یہی صورت حال جہانگیر ترین اور اور ان کی فیملی کی ہے ، ترین فیملی کے تین سے پانچ اکائونٹ ہیں جس میں تین سے پانچ ارب روپے کی ٹرانزیکشن کی گئی۔لندن میں پراپرٹی خریدی گئی ،علی ترین کے سامنے یہ شواہد رکھے گئے تو ان کے پاس بھی کو ئی جواب نہیں تھا۔شوگر مافیا کے خلاف تحقیقات اہم مراحل میں داخل ہو چکی ہیں، ایف آ ئی اے نے شہباز شریف، حمزہ شہباز اور جہانگیر ترین اور علی ترین کے خلاف ایف آئی آر بھی انہی شواہد کی روشنی میں درج کیں۔ان اکائونٹس میں80 فیصد سے زائد رقم منی لانڈرنگ کے ذریعے جمع کرائی گئی ہے ۔ وزیر اعظم عمران خان چاہتے ہیں کہ تحقیقات جلد مکمل ہوں۔ امید ہے جلد ہی کرپشن کے خلاف تحقیقات اپنے منطقی انجام تک پہنچ جائیں گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں