میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزیراعظم نے قومی رابطہ کمیٹی کا اہم ترین اجلاس آج طلب کرلیا

وزیراعظم نے قومی رابطہ کمیٹی کا اہم ترین اجلاس آج طلب کرلیا

ویب ڈیسک
جمعرات, ۷ مئی ۲۰۲۰

شیئر کریں

وزیراعظم نے قومی رابطہ کمیٹی کا اہم ترین اجلاس آج جمعرات کو طلب کرلیا۔ ذرائع کے مطابق وزارتوں کی سفارشات کو حتمی کرنے کیلئے مزید وقت کی درخواست پر ہونے والے اجلاس کو (آج) جمعرات تک مؤخر کیا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق اجلاس کی صدارت وزیر اعظم کریں گے ، وفاقی وزراء اور عسکری حکام شریک ہوں گے ۔ذرائع کے مطابق رابطہ کمیٹی کے اجلاس چاروں وزرائے اعلٰی اور گلگت بلتستان کے وزیراعلٰی بھی شریک ہوں گے ،قومی رابطہ کمیٹی لاک ڈائون میں نرمی کرنے بارے فیصلوں کا جائزہ لے گی ۔ذرائع کے مطابق اجلاس اندرون ملک پروازیں کھولنے کے بارے میں بھی فیصلہ ہوگا ،نیشنل کمانڈ اینڈ اپریشن سینٹر اجلاس میں اپنی سفارشات پیش کریگا ۔ ذرائع کے مطابق اتفاق رائے ہونے پر ملک بھر میں تجارتی مراکز 10مئی سے کھولے جانے کا قومی امکان ہے ،قومی رابطہ کمیٹی لاک ڈائون نرمی کے ساتھ ایس او پیز بھی منظوری دے گی ۔ کے مطابق وزیراعظم عمران خان قومی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں پر قوم کو اعتماد میں لیں گے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں