میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
تحریک انصاف کا عرفان سلیم کو سینیٹ کا ٹکٹ دینے کا فیصلہ

تحریک انصاف کا عرفان سلیم کو سینیٹ کا ٹکٹ دینے کا فیصلہ

ویب ڈیسک
منگل, ۷ اپریل ۲۰۲۶

شیئر کریں

پی ٹی آئی نے نامزر امیدوار کے علاوہ کسی کو کاغذات جمع کروانے سے روک دیا
الیکشن کمیشن کا سینیٹ کی خالی جنرل نشست پر ضمنی انتخاب کا باضابطہ شیڈول جاری

سابق وفاقی وزیر و مراد سعید کی سینیٹ کی خالی نشست پر پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) نے امیدوار فائنل کردیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) پارلیمانی بورڈ نے عرفان سلیم کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیاہے،عرفان سلیم کے گورننگ امیدوار سجاد مہمند ہوں گے، ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے نامزر امیدوار کے علاوہ کسی کو کاغذات جمع کروانے سے روک دیا ہے۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ سینیٹ کی خالی نشست پر امیدوار کے نام کا اعلان آج کردیں گے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبر پختونخوا سے سینیٹ کی خالی جنرل نشست پر ضمنی انتخاب کا باضابطہ شیڈول جاری کر دیا ہے۔ خیال رہے کہ یہ نشست سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کی نااہلی کے بعد خالی ہوئی تھی۔ الیکشن کمیشن نے کہا کہ اس اہم نشست پر پولنگ 23 اپریل کو خیبر پختونخوا اسمبلی میں ہوگی، امیدوار اپنے کاغذاتِ نامزدگی 6 اور 7 اپریل کو جمع کرا سکیں گے، جس کے بعد 10 اپریل کو ان کاغذات کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل کیا جائے گا۔ مراد سعید کی نااہلی کے بعد اس نشست پر ہونے والا ضمنی انتخاب صوبائی سیاست میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے، جس کے لیے مختلف سیاسی جماعتوں نے اپنی حکمت عملی ترتیب دینا شروع کر دی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں