میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
1336 غیرملکی ڈی پورٹ، 2772 افغان پناہ گاہ منتقل

1336 غیرملکی ڈی پورٹ، 2772 افغان پناہ گاہ منتقل

ویب ڈیسک
پیر, ۷ اپریل ۲۰۲۵

شیئر کریں

پنجاب میںغیر قانونی تارکین کے انخلا کے لیے 46 ہولڈنگ سینٹرز قائم کیے گئے ہیں
بلوچستان سے 11 افراد پر مشتمل افغان خاندان کی واپسی کے انتظامات بھی کردیے گئے

غیرقانونی غیر ملکیوں کے خلاف مہم کے دوران پنجاب سے ایک ہزار تین سو چھتیس افراد کو متعلقہ اداروں کی مدد سے ڈی پورٹ کردیا گیا۔ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ 24گھنٹے میں 2772 سے زائد غیرقانونی غیرملکیوں کوپناہ گاہ مراکزپہنچایا گیا جبکہ 2810 غیر قانونی غیر ملکی افراد پہلے سے ہولڈنگ پوائنٹس پر موجود ہیں، غیر قانونی تارکین کے انخلا کے لیے صوبے بھر میں 46 ہولڈنگ سینٹرز قائم کیے گئے ہیں۔دریں اثنا راولپنڈی میں رہائش پذیر افغان باشندوں کے خلاف پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 180 سے زائد افغان باشندوں کو تحویل میں لے لیا، تحویل میں لیے گئے افغان باشندوں کی مجموعی تعداد 370 ہوگئی۔پولیس ذرائع کے مطابق افغان باشندوں کیخلاف کارروائیاں چکری، چونترہ، گوجر خان، مندرہ، روات، کلر سیداں، صدر بیرونی اور رتہ امرال کے علاقوں میں کی گئیں۔تحویل میں لیے گئے افغان باشندوں کو سخت سیکیورٹی میں کیمپ منتقل کیا گیاجس کے بعد کاغذگی کارروائی مکمل کرلی گئی، افغان باشندوں کو آئندہ دو روز میں واپس بھجوائے جانے کا امکان ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران کارڈ ہولڈر خاندانوں کو بھی تحویل میں لیکر کیمپ منتقل کیا جائیگا، افغان باشندوں کے خلاف آپریشن روزانہ کی بنیاد پر جاری رکھا جائے گا۔ملک بھر میں غیر قانونی طور پر رہائش پذیر غیر ملکیوں کو طورخم کے راستے واپس بھیجنے کا سلسلہ جاری ہے۔ملک کے مختلف شہروں میں غیر قانونی طور پر آباد افغانیوں کو واپس بھیجا جارہا ہے، اسی سلسلے میں فیصل آباد میں مزید 50 افغان باشندوں کوپناہ گاہ منتقل کردیا گیا اور 142 افغان باشندوں کو طورخم روانہ کردیا گیا۔ادھر بہاولپور سے بھی خواتین اور بچوں سمیت 47 افغان شہریوں کو تحویل میں لیکر کیمپ منتقل کر دیا گیا اور انہیں طورخم کے راستے ڈی پورٹ کرنے کے لیے روانہ کر دیا۔اس کے علاوہ صوبے بلوچستان سے 11 افراد پر مشتمل افغان خاندان کی افغانستان واپسی کے انتظامات بھی کردیے گئے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں