میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بہت سی چیزیں میرے ہاتھ میں نہیں، محمد رضوان

بہت سی چیزیں میرے ہاتھ میں نہیں، محمد رضوان

ویب ڈیسک
پیر, ۷ اپریل ۲۰۲۵

شیئر کریں

بہت سی چیزوں میں بہتری لانا ہوگی، تنقید کرنا آپ کا حق ہے بطور لیڈر اپنی غلطی مانتا ہوں
ٹی 20 سے ڈراپ کرنے کا فیصلہ مینجمنٹ کا تھا جسے تسلیم کیا، بہت سی چیزیں ہمیں معلوم نہیں

پاکستان ٹیم کے کپتان محمدبہت سی چیزیں میرے ہاتھ میں نہیں، محمد رضوانبہت سی چیزیں میرے ہاتھ میں نہیں، محمد رضوان رضوان نے نیوزی لینڈ سے وائٹ واش پر اپنی غلطی تسلیم کرلی۔ایک انٹرویو میں کپتان محمد رضوان نے کہا کہ تنقید کرنا آپ کا حق ہے بطور لیڈر اپنی غلطی مانتا ہوں، بہت سی چیزوں میں بہتری لانا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ہم چالیس اوورز تک اچھا کھیلتے ہیں لیکن فنش نہیں کرپاتے، گیم اویئرنس کی اب بھی کمی ہے۔محمد رضوان نے کہا کہ ٹی 20 سے ڈراپ کرنے کا فیصلہ مینجمنٹ کا تھا جسے تسلیم کیا، بہت سی چیزیں ہمیں معلوم نہیں نہ ہی ہم سے مشورہ لیا جاتا ہے۔محمد رضوان نے کہا کہ نیوزی لینڈ کو تمام کریڈٹ دوں گا، وہ ہر شعبے میں ہم سے اچھا کھیلے، نیوزی لینڈ نے ایشین کنڈیشنز میں بھی اچھا پرفارم کیا تھا اور اس سیریز میں بھی اچھی کرکٹ کھیلی۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل ہونے جارہی ہے، امید ہے کھلاڑی عمدہ پرفارمنس دیں گے۔واضح رہے کہ نیوزی لینڈ نے پاکستان کو تیسرے ون ڈے میچ میں ہرا کر 3 میچز کی سیریز 0-3 سے جیت لی ہے۔ون ڈے سیریز سے قبل نیوزی لینڈ نے 5 میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان کو 1-4 سے شکست دی تھی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں