غیر قانونی تعمیرات کیخلاف آپریشن ،شادی ہال سمیت متعدد عمارتیں منہدم
شیئر کریں
ڈسٹرکٹ سینٹرل کراچی میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کے دوران ایس بی سی اے کے عملہ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ،فائرنگ کے باوجود ایس بی سی اے کے عملہ نے متعلقہ عمارت کا چوتھا فلور منہدم کردیا ، ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی عبدالرشیدسولنگی کا ایس ایس پی سینٹرل سیرابطہ، ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کی ہدایت فائرنگ کرنے والے متعلقہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائیگا۔ عبدالرشید سولنگی نے مزید کہا کہ افسران بلا خوف غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائیاں کریں۔ انہوں نے ایس بی سی اے کے عملہ کو شاباش اور سیکیورٹی کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا عملہ محنت اور ایمانداری سے کام کررہے ہیں ہر مشکل وقت میں ان کے ساتھ کھڑا ہونگا۔تفصیلات کے مطابق وزیر بلدیات سعید غنی کی ہدایت پرشہر کیمختلف علاقوں میں غیرقانونی عمارتوں کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔ ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی عبدالرشید سولنگی نے ڈیمالیشن اسکواڈ کیہمراہ عیسی نگری، پاپوش نگر اور، گلبرگ ، ناظم آباد میں 4 سے زائد عمارتیں منہدم کردیں، کارروائیاں U/A اولڈ بالکونی پلاٹ نمبر 4443 روشن کالونی سولجربازار اورپلاٹ نمبر 4، CL 10،سول لائنزکوارٹرز،میرج ہال اور مہک گارڈن میں کی گئیں جبکہ صدر ٹان، جمشید ٹان، گلبرگ، گلشن اقبال سمیت دیگر علاقوں میں 13 سے زائد غیر قانونی پورشنز کو منہدم کردیا گیا۔ ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی اے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائیوں کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔صوبائی وزیر بلدیات سعید غنی نے ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی اے عبدالرشید سولنگی کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شہر سے ہر قسم کی غیر قانونی تعمیرات کو ختم کیا جائے، اور غیر قانونی تعمیرات میں ملوث ایس بی سی اے کے افسران کے خلاف بھی سخت ایکشن لیا جائے۔ صوبائی وزیر نے ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی اے عبد الرشید سولنگی کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ خود بھی شہر کے مختلف علاقوں کا سرپرائزدور ہ کر کے شہر میں بننے والی عمارتوں کا جائزہ لیں۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ وہ کراچی شہر کو ہر قسم کی غیر قانونی تعمیرات سے پاک کر کے رہیں گے۔