میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ میں مزارات کی مرمت کے نام پر کروڑوںکی خورد برد

سندھ میں مزارات کی مرمت کے نام پر کروڑوںکی خورد برد

ویب ڈیسک
جمعه, ۷ اپریل ۲۰۲۳

شیئر کریں

سندھ کے محکمہ اوقاف نے بزرگان دین کے مزارات کی مرمت کے نام پر کروڑوں روپے کی ہیرا پھیری کرلی، وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی انسپکشن ٹیم نے سیکرٹری محکمہ اوقاف سے تفصیلات طلب کرلی ہیں۔تفصیلات کے مطابق محکمہ اوقاف سندھ کے افسران کی کرپشن منظر عام پر آگئی، مزارات کی مرمت کے نام پر کروڑوں روپے کی ہیرا پھیری کی گئی۔وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی انسپکشن ٹیم کے مطابق محکمہ اوقاف کی جانب سے دفاتر کے لیے 10 کروڑ فنڈز خورد برد کیے گئے، محکمے نے ٹھیکیداروں کو ایڈوانس ادائیگیاں کیں۔محکمہ اوقاف صوفی بزرگ سچل سرمست اور نور ولی شاہ سمیت دیگر مزارات کی مرمت کے لیے دیئے جانے والے پیسے ہڑپ کر گیا۔انسپکشن ٹیم نے سیکرٹری محکمہ اوقاف سے تفصیلات طلب کرلی ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں