میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نواز شریف کا چیف جسٹس پر پی ٹی آئی ایجنڈاآگے بڑھانے کا الزام

نواز شریف کا چیف جسٹس پر پی ٹی آئی ایجنڈاآگے بڑھانے کا الزام

ویب ڈیسک
جمعه, ۷ اپریل ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے چیف جسٹس پر پی ٹی آئی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کا الزام عائد کرتے ہوئے ان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔قائد ن لیگ نے اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ عدالتیں قوموں کو بحرانوں سے نکالتی ہیں نہ کہ بحرانوں میں دھکیلتی ہیں۔انہوں نے پنجاب میں الیکشن سے متعلق الیکشن کمیشن کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کے تناظر میں لکھا کہ چیف جسٹس نے نہ جانے کون سا اختیار استعمال کر کے اکثریتی فیصلے پر اقلیتی رائے مسلط کردی۔میاں نواز شریف نے چیف جسٹس سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے لکھا کہ اپنے منصب اور آئین کی توہین کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے والا چیف جسٹس مزید تباہی کرنے کے بجائے فی الفور مستعفی ہوجائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں