میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ میں 313 رہائشی اسکیمز غیر قانونی قرار

سندھ میں 313 رہائشی اسکیمز غیر قانونی قرار

ویب ڈیسک
جمعه, ۷ اپریل ۲۰۲۳

شیئر کریں

سندھ حکومت نے صوبے کی 313 رہائشی اسکیمز کو غیر قانونی قرار دے دیا۔ڈائریکٹر ٹان پلاننگ سندھ ماسٹرپلان اتھارٹی نے غیرقانونی رہائشی اسکیمز کی فہرست جاری کردی۔ فہرست میں صوبے کی 28 اضلاع کے 37 تعلقوں کی 313 رہائشی اسکیموں کو غیر قانونی قرار دے دیا گیا۔غیر قانونی رہائشی اسکیمز میں ضلع حیدرآباد کی 20، ضلع نوشہرو فیروز میں 74، میرپورخاص کی 23 سوسائٹیز شامل ہیں۔مٹیاری کی 18، سکھر 14، خیرپور 19، نوابشاہ 24 اور لاڑکانہ کی 11 سوسائٹیز غیرقانونی ہیں۔سندھ کے ضلع سانگھڑ کے 5 تعلقوں کی 47 رہائشی اسکیمز جبکہ جیکب آباد17 ،کشمور 3، سجاول کی ایک اورٹھٹھہ کی 26 سوسائٹیز غیر قانونی قرار دے دی گئی ہیں۔حکام کے مطابق تمام اضلاع کے شہری ان سوسائٹیزمیں پلاٹس یا گھر لینے سے پہلے تصدیق ضرور کرلیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں