عمران نیازی آئین ، قانون اورجمہوریت کاقتل عام کرکے دندناتاپھررہاہے، شہبازشریف
شیئر کریں
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نے معاشی دیوالیہ پن کی اطلاعات پر خطرے کی گھنٹی بجا دی اور کہاہے کہ ملک کے معاشی طور پر دیوالیہ ہونے کی خبریں عالمی میڈیا سے آرہی ہیںجو اضطراب اور پریشانی کا باعث ہیں ،اصل خطرہ یہ ہے کہ خدانخواستہ ملک ڈیفالٹ کرگیا تو کیا ہوگا؟،خدانخواستہ ملک معاشی طور پر دیوالیہ ہوا تو اس کے ذمہ دار عمران نیازی ہوں گے ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ خبردار کرتا ہوں کہ خدانخواستہ ملک معاشی طور پر دیوالیہ ہوا تو اس کے ذمہ دار عمران نیازی ہوں گے ۔ انہوںنے کہاکہ معاشی طور پر ہم تباہ ہوگئے تو کسی کو کوئی عالمی سازش کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی، اصل سازش اندر سے حکومت کرچکی ہے ۔انہوںنے کہاکہ معاشی ماہرین اور عالمی پیش گوئیاں ہورہی ہیں کہ عدم استحکام جاری رہا تو ڈالر200 روپے سے اوپر چلا جائے گا ۔ انہوںنے کہاکہ ڈالر کی قیمت186 روپے سے اوپر جارہی ہے جو ملک کے لئے نیک فال نہیں ،اس کے نتیجے میں جو خطرناک صورتحال جنم لے گی، وہ ہماری ہنگامی توجہ کی مستحق ہے۔ انہوںنے کہاکہ معاشی صورتحال کے پیش نظر آنے والے دنوں میں مہنگائی کی قیامت مزید بڑھ جائے گی ۔ انہوںنے کہاکہ ملک معاشی طور پر مضبوط ہو تو ہر مشکل صورتحال، ہر سازش کا مقابلہ کرسکتا ہے ،اصل سازش عمران نیازی نے پاکستان کی معیشت کی تباہی کی صورت میں کی ہے ۔انہوںنے کہاکہ خدانخواستہ ملک کی معاشی سلامتی خطرات سے دوچار ہوئی تو اس کا ناقابل تلافی نقصان ہوگا ۔ انہوںنے کہاکہ کراچی چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے اپنے بیان کے ذریعے اس خطرے کی طرف توجہ دلائی ہے۔ انہوںنے کہاکہ اپنی اقتدار کی ہوس میں عمران نیازی اس اصل خطرے سے توجہ ہٹانے کی کوشش کررہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ایک ماہ میں غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 4.3 ارب ڈالریعنی 430 کروڑ ڈالر کی کمی ہوئی ہے ،عمران نیازی کے دور میں یہ افسوسناک تاریخ رقم ہوئی، تباہ کن معاشی حالات کا اندازہ لگایاجاسکتا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ عدالت عظمی کا جلد فیصلہ کرنا پاکستان کے قومی مفادات کی ضرورت ہے ،ملک کا نظام مفلوج ہوچکا ہے، بائیس کروڑ عوام، پاکستان کی سلامتی ، بقاء اور مستقبل دائو پر لگا ہوا ہے ،اس وقت اصل توجہ اس قومی بحران کے حل پر ہونی چاہیے ۔ انہوںنے کہاکہ بحران جلد ازجلد ختم ہواور ملک واپس آئین کے راستے پر آئے ، سیاسی استحکام بحال ہو اور معیشت کی سانس چل سکے۔انہوںنے کہاکہ پاکستان ہے تو ہم سب ہیں، پاکستان کے مفاد، آئین کو اولیت ملنی چاہیے ،مارچ کے مہینے میں مہنگائی ایک بار پھر آسمان کو چھوتی رہی ۔ انہوںنے کہاکہ سی پی آئی میں13 فیصد ، 51 بنیادی اشیاء کی قیمتوںکے ایس پی آئی میں 13 فیصد، ہول سیل پرائس انڈیکس میں 24 فیصد کا قیامت خیز اضافہ ہوا ۔ انہوںنے کہاکہ عمران نیازی کہہ چکے ہیں کہ ٹماٹر پیاز کی قیمتیں چیک کرنے نہیں آیا ، ایک ہفتے میں ٹماٹر کی قیمت میں 44 فیصد اور پیاز کی قیمت میں 22 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا ۔ انہوںنے کہاکہ ایک سال میں ٹماٹر کی قیمت 127 فیصد اورپیاز کی قیمت 43 فیصد بڑھی ہے ،عوام منتظر ہیں کہ کوئی آئے اور ٹماٹر پیاز کی قیمت چیک کرے، انہیں ریلیف دلائے،رمضان المبارک کا مہینہ ہے اور مہنگائی عروج پر ہے ۔ انہوںنے کہاکہ رمضان المبارک پر عوام کو سستی اشیاء کی فراہمی کا کوئی انتظام نہیں، کوئی سستا بازار نمائشی طور پر لگا ہے تو وہاں بھی مہنگی اشیا مل رہی ہیں ،یوٹیلیٹی اسٹورز پر بھی عوام کو مہنگی اشیاء مل رہی ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ مارچ کے مہینے میں مہنگائی ایک بار پھر آسمان کو چھوتی رہی ، مہنگائی کے ستائے عوام مارے مارے پھر رہے ہیں ، کوئی پرسان حال نہیں ۔ انہوںنے کہاکہ عمران نیازی اپنی کرسی بچانے، کرپشن بچانے اور نااہلی چھپانے کے لئے آئین توڑ کر اقتدار پر قابض ہے، اس کا ہر روز اپنے اقتدار کے لئے ہے ۔ انہوںنے کہاکہ کرنٹ اکائونٹ خسارہ 20 ارب ڈالر کی ملکی تاریخ کی بلند ترین اور خطرناک ترین سطح پر پہنچ چکا ہے ، یہ ملک کے لئے سنگین علامات ہیں۔ انہوںنے کہاکہ عمران نیازی ریکارڈ کرنٹ اکائونٹ خسارے کا ذمہ دار ہے جو کنٹینر کے دور میں ہر مسئلے کی بنیادی وجہ کرنٹ اکائونٹ خسارے کو دیا کرتا تھا ۔ انہوںنے کہاکہ بجٹ اور مالیاتی خسارہ بھی 4600 ارب ہوچکا ہے، تجارتی خسارہ 45 ارب ڈالر کی حد پار کرچکا ہے، ہر سال عمران نیازی کی حکومت نے ریکارڈ مالیاتی خسارہ کیا ،یہ ہیں وہ اصل وجوہات جن سے نظریں چرانے کے لئے عمران نیازی ہر روز ایک نیا جھوٹ بولتا ہے ۔انہوںنے کہاکہ کبھی عالمی سازش کا جھوٹ، کبھی ریاست مدینہ کے مقدس نام پر جھوٹ بولا گیا ،کبھی امر بالمعروف کو عوام کے خلاف اپنے گناہ چھپانے کے لئے ڈھال بناتا ہے، کبھی احتساب کے جھوٹ بولتا ہے۔