میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی میں گیس کاشدیدبحران ،سی این جی اسٹیشن بند

کراچی میں گیس کاشدیدبحران ،سی این جی اسٹیشن بند

ویب ڈیسک
جمعرات, ۷ اپریل ۲۰۲۲

شیئر کریں

ملک کی سب سے بڑی آبادی والے شہر کراچی سمیت سندھ بھر میں گیس بحران شدت اختیار کر گیا،سحراورافطارکے اوقات میں گھریلوصارفین کے لیے گیس کی بندش معمول بن چکی ہے ،سحری کے اوقات میں گیس بندش کے سبب گھریلوخواتین شدید مشکلات کاشکارہے جبکہ افطارکے وقت بھی گھریلوصارفین کے لیے عصرکے وقت سے ہی گیس بندکردی جاتی ہے جس کے باعث روزے دارخواتین کومشکلات کاسامناہے ،سوئی سدرن ذرائع کے مطابق رہائشی علاقوں میں گیس کی کمی کو پورا کر نے کے لیے کراچی سمیت سندھ بھر سی این جی اسٹیشن تین دن کے لیے بند کر دیے گئے اورسی این جی اسٹیشنز کی بندش کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق جمعہ 8 اپریل صبح 8 بجے سے پیر 11 اپریل صبح 8 بجے تک 72 گھنٹوں کے لئے سندھ بھر کے سی این جی اور آر ایل این جی اسٹینش بند رہیں گے۔اس کے علاو ہ شہر کے مختلف علاقوں میں 3 سے 4 گھنٹے کی گیس کی لوڈ شیڈنگ دوبارہ شروع کر دی گئی ہے۔صارفین کا کہنا ہے کہ لیاقت آباد،پیرالہی بخش کالونی، اورنگی، لانڈھی، سر سید ٹاون، سیکٹر الیون سی ون، یو پی سوسائٹی،کلیانہ ٹائون گلستان جوہر بلاک 13، گلبہار اور غریب آبادسمیت مختلف علاقوں میں 3 سے 4 گھنٹے کی گیس کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔ادھرلیاری کے مختلف علاقوں بہارکالونی، آگرہ تاج کالونی، لی مارکیٹ اور اطراف میں گیس پریشر میں کمی کے ساتھ ساتھ گھنٹوں گیس کی عدم فراہمی سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے،لوگ لکڑیوں پرسحری وافطاری کااہتمام کرنے میں مصروف نظرآتے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں