میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمران اسماعیل کی تبدیلی پر مشاورت ، طاقتور گورنر کی تلاش شروع

عمران اسماعیل کی تبدیلی پر مشاورت ، طاقتور گورنر کی تلاش شروع

ویب ڈیسک
بدھ, ۷ اپریل ۲۰۲۱

شیئر کریں

(رپورٹ: شعیب مختار) وفاقی حکومت نے پارٹی کے ناراض رہنماؤں کو رام کرنے اور اتحادی جماعتوں کی بڑھتی تلخی کو دور کرنے کے لیے سندھ میں طاقتور گورنر کی تلاش شروع کر دی پیپلز پارٹی کو ٹف ٹائم دینے کے لیے سابق گورنر سندھ ممتاز بھٹو اورسابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا مضبوط امیدوار قرار گورنر سندھ عمران اسماعیل کی تبدیلی کی گونج ایک بار پھر سنائی دینے لگی ذرائع کے مطابق حکومت نے گورنر سندھ کی تبدیلی پر ایک مرتبہ پھر مشاورت کا آغاز کر دیا ہے جس کی بنیادی وجہ اتحادیوں کے مابین بہتر رابطے استوار نہ کرنا بتائی جاتی ہے اس سلسلے میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے گورنر سندھ کو کارکردگی بہتر کرنے سے متعلق مہلت بھی دی گئی تھی جس کے بعد بھی وہ ناراض رہنماؤں کے تحفظات دور کرنے میں ناکام ثابت ہوئے ہیں جبکہ اپوزیشن جماعتوں کو ٹف ٹائم دینے سے متعلق بھی انکا کردار عرصہ دراز سے نہایت غائبانہ رہا ہے۔ چند روز قبل پی ٹی آ ئی سندھ کے رہنماجن میں اللہ بخش انڑ،سید ممتاز علی شاہ،شوکت جتوئی،محمد ایوب شر اور لیاقت علی جتوئی شامل ہیں کی جانب سے گورنر سندھ کی تبدیلی سے متعلق وزیر اعظم پاکستان عمران خان کو ایک خط بھی لکھا گیا تھا جس میں ان سے گورنر سندھ کی تبدیلی کا مطالبہ کیا گیا تھا جس کے بعد سے گورنر سندھ کی کارکردگی گذشتہ کئی روز سے نہایت متنازعہ تصور کی جا رہی ہے۔ اس ضمن میں وفاقی حکومت نے سندھ میں نئے گورنر کی تعیناتی کی کوششیں تیز کر دیں ہیں جس کے تحت حالیہ دنوں سندھ سے تعلق رکھنے والے مختلف ناموں پر غور کیا جا رہا ہے آ ئندہ چند روز میں عمران اسما عیل کی تبدیلی متوقع ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں