نیب اجلاس میں نواز شریف،زرداری کیسزمیں پیشرفت کا جائزہ
ویب ڈیسک
بدھ, ۷ اپریل ۲۰۲۱
شیئر کریں
چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ نیب کی وابستگی صرف اورصرف ریاست پاکستان سے ہے۔قومی احتساب بیوروکے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب کا اجلاس ہوا، اجلاس میں نیب کی مجموعی کارکردگی سمیت نواز شریف، آصف علی زرداری، شوکت عزیز، راجہ پرویزاشرف، سید یوسف رضا گیلانی کے کیسزسمیت مختلف کیسز کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں 56 پنجاب پبلک لمیٹڈ کمپنیز، آٹا اورشوگرسبسڈی اسیکنڈل کے مقدمات میں اب تک کی گئی تحقیقات سمیت کے الیکٹرک، این ٹی ایس، روز ویلٹ ہوٹل کی بندش، سندھ فیسٹیول کیس، این آئی سی وی ڈی کراچی کیسز کا جائزہ لیا گیا۔چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب قانون کے مطابق احتساب سب کے لئے کی پالیسی پرسختی سے عمل پیرا ہے، نیب کی وابستگی صرف اورصرف ریاست پاکستان سے ہے۔