میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ارشد پپو قتل کیس عزیر بلوچ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش

ارشد پپو قتل کیس عزیر بلوچ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش

ویب ڈیسک
منگل, ۷ اپریل ۲۰۲۰

شیئر کریں

جیل حکام نے ارشد پپو قتل کیس میں لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کردیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر عزیر بلوچ کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 22 اپریل تک ملتوی کردی ہے ۔ پیر کو سینٹرل جیل میں قائم انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں جیل حکام کی جانب سے ارشد پپو قتل کیس میں نامزد لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کو پیش کردیا۔ جیل حکام کی جانب سے عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ عزیر بلوچ کو کچھ ماہ قبل قانون نافذ کرنے والے ادارے کی تحویل میں دے دیا گیا تھا تاہم اب عزیر بلوچ کو سینٹرل جیل میں منتقل کردیا گیا ہے ۔ بعد ازاں عدالت نے عزیر بلوچ کو آئندہ سماعت پر طلب کرتے ہوئے سماعت 22 اپریل تک ملتوی کردی ہے ۔استغاثہ کے مطابق ملزمان پر ارشد پپو کو قتل کرنے اور لاش کے بے حرمتی کرنے کا الزام ہے ۔ لیاری گینگ وار کے دہشت گردوں نے پولیس کی معاونت سے ارشد پپو کو قتل کیا۔ ملزمان نے ارشد پپو کی لاش تیزاب میں پھینک دی تھی۔ کیس میں لیاری گینگ وار کا سرغنہ عزیر بلوچ، پیپلز پارٹی کے سابق ایم این اے شاہ جہاں بلوچ، زبیر بلوچ ، ذاکر ڈاڈا ، انسپکٹر چاند خان نیازی ، اکرم بلوچ و دیگر نامزد ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں