میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اسرائیل میں لاشوں اور زخمیوں کی تصویر لینے کی بھی اجازت نہیں، بھارتی صحافی

اسرائیل میں لاشوں اور زخمیوں کی تصویر لینے کی بھی اجازت نہیں، بھارتی صحافی

جرات ڈیسک
هفته, ۷ مارچ ۲۰۲۶

شیئر کریں

اسپتال جانے کی اجازت نہیں، تباہ عمارت کی تصویر یا وڈیو بنانے پر بھی پابندی ہے،بیان

اسرائیل میں تباہی کی صورتحال پر بھارتی صحافی نے کہا ہے کہ تل ابیب میں تباہی، 100 میٹر نیچے سرنگیں بھی میزائلوں سے لرز رہی ہیں۔

بھارتی صحافی نے بتایا کہ اسرائیل میں لاشوں اور زخمیوں کی تصویر لینے کی بھی اجازت نہیں۔ اسپتال جانے کی اجازت نہیں، تباہ عمارت کی تصویر یا وڈیو بنانے پر بھی پابندی ہے۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ اسرائیلی ٹیکنالوجی کا چرچا سنا تھا مگر یہ ٹیکنالوجی ناکام ہوتے دیکھ لی۔بھارتی صحافی نے بتایا کہ میزائل الرٹ کا کبھی کبھی میسج بھی نہیں آتا اور حملہ ہوجاتا ہے۔واضح رہے کہ بھارتی صحافی مودی کے دورہ اسرائیل کی کوریج کیلئے اسرائیل گئے تھے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں