میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سیکریٹری کلچر خیر محمد کلوڑ کی تعیناتی متنازع بن گئی

سیکریٹری کلچر خیر محمد کلوڑ کی تعیناتی متنازع بن گئی

ویب ڈیسک
هفته, ۷ مارچ ۲۰۲۶

شیئر کریں

سندھ حکومت سپریم کورٹ کے فیصلوں کے برخلاف چہیتا افسر بچانے کے لیے سرگرم
سیکریٹری کلچر کلوڑ کو صوبائی وزیر ثقافت سید ذوالفقار شاہ کی حمایت حاصل ہے، ذرائع

سندھ حکومت کی جانب سے گریڈ 20 کے افسر اور موجودہ سیکریٹری کلچر خیر محمد کلوڑ کی تعیناتی متنازع بن گئی ہے ۔ سروس قوانین اور سپریم کورٹ کے فیصلوں کے برخلاف خیر محمد کلوڑ سمیت وفاقی حکومت کے سیکریٹریٹ سروس گروپ،آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس گروپ اور دیگر گروپس کے متعدد افسر سندھ حکومت کے مختلف محکموں میں تعینات ہیں۔سروس قوانین کے مطابق وفاقی سیکریٹریٹ سروس گروپ سے تعلق رکھنے والے افسران کو صوبائی حکومت کی کسی بھی کیڈر پوسٹ، سیکریٹری کی پوسٹ پر مقرر نہیں کیا جاسکتا ہے ۔دوسری جانب اس ضمن میں سپریم کورٹ کے واضح فیصلوں کے باوجود وفاقی سیکریٹریٹ سروس کے افسران کو صوبائی کیڈر کی پوسٹ نہیں دی جا سکتی، تاہم اس کے باوجود خیر محمد کلوڑ سمیت متعدد چہیتے افسران سندھ حکومت کی متعدد اہم جگہوں پر تعینات ہیں۔دستیاب سرکاری دستاویزات کے مطابق خیر محمد کلوڑ کی ڈپوٹیشن کی مدت بھی دو روز قبل ختم ہو چکی ہے ، لیکن مدت ختم ہونے کے باوجود وہ تاحال سیکریٹری کلچر کے عہدے پر برقرار ہیں۔ سیکریٹری کلچر جھیر محمد کلوڑ کا دعویٰ ہے کہ وفاقی سرکار نے ان کے سندھ حکومت میں تعیناتی میں ایک سال کا مزید اضافہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سیکریٹری کلچر کلوڑ کو صوبائی وزیر ثقافت سید ذوالفقار شاہ کی حمایت حاصل ہے ، جس کے باعث سندھ حکومت ان کی تعیناتی برقرار رکھنے کے لیے متحرک دکھائی دیتی ہے ۔دوسری جانب سندھ حکومت میں وفاقی حکومت کے خیر محمد کلوڑ سمیت متعدد افسران کی غیر قانونی تعیناتیوں کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کیا جا چکا ہے ۔ سندھ حکومت کے سینئر افسر امتیاز بھٹی نے مبینہ غیر قانونی تعیناتیوں کے خلاف عدالت عالیہ میں درخواست دائر کر رکھی ہے ، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سروس قوانین اور عدالتی فیصلوں کے برخلاف تقرریاں کی گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق عدالت میں زیر سماعت درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ صوبائی حکومت بعض پسندیدہ افسران کو اہم عہدوں پر تعینات رکھنے کے لیے قواعد و ضوابط کو نظر انداز کر رہی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں